Aliza
MPA (400+ posts)
افغان فورسز کا کنٹرول حکومت کے حوالے کیا جائے، کرزئی کا مطالبہ

کابل: افغان صدر حامد کرزئی نے فوج کی جانب سے بدسلوکی کے الزامات منظر عام پر آنے کے بعد امریکا کے زیر قیادت غیر ملکی فوج سے افغان فورسز کا کنٹرول 3 ماہ کے اندر حکومت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
افغان وزارتی کونسل کی جانب سے جاری کیے گئے صدارتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ صدر کرزئی کی جانب سے ایک وفد تشکیل دیا ہے جو 3 ماہ کے اندر افغان فورسز کے گروپوں کو سیکیورٹی اداروں کے حوالے کرنے کے سلسلے میں مذاکرات کریگا۔ ایک افغان عہدیدار نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ اقدام فورسز کی جانب سے حال ہی میں بدسلوکی کے واقعات منظر عام پر آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے ،انھوں نے کہا کہ آج کے حکمنامے میں ان واقعات کی خصوصی طور پر نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ اتحادی فوج کے زیر قیادت متحرک فوجی گروپ افغانیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے مرتکب ہو رہے ہیں اور بالخصوص یہ واقعات
-صوبہ وردک میں رونما ہوئے
Last edited by a moderator: