[FONT=PDMS_IslamicFont]لوگو تم (سب) خدا کے محتاج ہو اور خدا بےپروا سزاوار (حمد وثنا) ہے (۱۵) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اگر چاہے تو تم کو نابود کردے اور نئی مخلوقات لا آباد کرے (۱۶) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور یہ خدا کو کچھ مشکل نہیں (۱۷) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو۔ (اے پیغمبر) تم انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہیں۔ اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہی لئے پاک ہوتا ہے۔ اور (سب کو) خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (۱۸) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہیں (۱۹) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور نہ اندھیرا اور روشنی (۲۰) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور نہ سایہ اور دھوپ (۲۱) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ خدا جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے۔ اور تم ان کو جو قبروں میں مدفون ہیں نہیں سنا سکتے (۲۲) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]تم تو صرف ڈرانے والے ہو (۲۳) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے۔ اور کوئی اُمت نہیں مگر اس میں ہدایت کرنے والا گزر چکا ہے (۲۴) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont]اور اگر یہ تمہاری تکذیب کریں تو جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی تکذیب کرچکے ہیں ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں اور صحیفے اور روشن کتابیں لے لے کر آتے رہے (۲۵) [/FONT][FONT=PDMS_IslamicFont][/FONT][SIZE=5.2][FONT=PDMS_IslamicFont]پھر میں نے کافروں کو پکڑ لیا سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب کیسا ہو[/FONT][/SIZE][SIZE=5.2][FONT=PDMS_IslamicFont]ا[/FONT][/SIZE]