Iran ka Lambi Parwaz wala Drone Tiyar

CanPak2

Minister (2k+ posts)
ایران کا لمبی پرواز والا ڈرون تیار


آخری وقت اشاعت: منگل 19 نومبر 2013 ,* 14:30 GMT 19:30 PST


131118172655_fotros__512x288_ap_nocredit.jpg
پائلٹ کے بغیر پرواز کرنے والا یہ طیارہ تیس گھنٹوں تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے: ایرانی وزیر
دفاع

ایران نے 1200 میل دور تک پرواز کرنے والا ایسا ڈرون طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اسرائیل سمیت پورے مشرق وسطیٰ پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
اسی بار
ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان نے تہران میں اس نئے ڈرون کی نمائش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پائلٹ کے بغیر اڑنے والا یہ طیارہ مسلسل 30 گھنٹوں تک محو پرواز رہ سکتا ہے۔کلِکایران نے امریکی ڈرون طیارہ اتار لیاکلِکایران: امریکی ڈرون کی ٹی وی پر نمائشایران کے وزیر دفاع کے مطابق فطرس نامی یہ ڈرون طیارہ نگرانی کے علاوہ ہتھیاروں کو بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مغربی ممالک کا اعتراض ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کو ایسا کرنے سے روکنے کی غرض سے ایران پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ڈورن غیر موثر

"فضائی طاقت رکھنے والے ممالک کے خلاف ڈرون کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی مشکل ہے۔ جارجیا نے 2008 میں روس کے خلاف جنگ میں اسرائیل سے حاصل کردہ ڈرون طیاروں کو استعمال کرنا چاہا لیکن روس نے ان طیاروں کو باآسانی ختم کر دیا۔"
جوناتھن مارکوس

جدید ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق ایران کے دعووں کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔بی بی سی کے سفارتی نامہ نگار جوناتھن مارکوس کا کہنا ہے کہ ایران پروپگینڈے کی غرض سے اپنے ہتھیاروں کی صلاحیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ اس کے ہتھیاروں کی صلاحیت وہی ہو جو وہ بیان کر رہا ہے۔ایک وقت تھا جب صرف امریکہ اور اسرائیل ڈرون طیارے تیار کرنے کی ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتے تھے۔ امریکہ ڈرون طیاروں کو دہشت گردی کی جنگ میں استعمال کرتا ہے۔ امریکہ کے علاوہ چین سمیت کئی ممالک بھی ڈرون طیارے تیار کرتے ہیں۔البتہ ایران کا ڈرون تیار کرنے کا دعویٰ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے۔فضائی طاقت رکھنے والے ممالک کے خلاف ڈرون کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی مشکل ہے۔ جارجیا نے 2008 میں روس کے خلاف جنگ میں اسرائیل سے حاصل کردہ ڈرون طیاروں کو استعمال کرنا چاہا لیکن روس نے ان طیاروں کو باآسانی ختم کر دیا۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/2013/11/131119_iran_drone_fotros_ra.shtml
 

Bunna

Minister (2k+ posts)
Re: ایران کا لمبی پرواز والا ڈرون تیار

گر دھاگہ مضبوط ہو تو پرواز کا دورانیہ چالیس گھنٹے تک بڑھایا جا سکتا ہے
 

CanPak2

Minister (2k+ posts)
Re: ایران کا لمبی پرواز والا ڈرون تیار

Our eastern neighbour is moving to mars, our western neigbour is moving on drone... What we are excelling in....
 

Darvesh

MPA (400+ posts)
Re: ایران کا لمبی پرواز والا ڈرون تیار

دشمن کے دانت تو املی سے بهی کهٹے کیے جا سکتے تهے، یه ڈرون بنانے کی ضرورت کیوں پیش آی ایران کو؟
 

Rafay470

MPA (400+ posts)
Re: ایران کا لمبی پرواز والا ڈرون تیار

Our eastern neighbour is moving to mars, our western neigbour is moving on drone... What we are excelling in....

Bro we are excelling in producing "TAIR-E-LAHOOTI", Its the advanced version of F-117 Nighthawk remains out of sight for months, however u can see this once in a blue moon in n around Lahore/Raiwind if your lucky enough. :P
 

CanPak2

Minister (2k+ posts)
Re: ایران کا لمبی پرواز والا ڈرون تیار

Bro we are excelling in producing "TAIR-E-LAHOOTI", Its the advanced version of F-117 Nighthawk remains out of sight for months, however u can see this once in a blue moon in n around Lahore/Raiwind if your lucky enough. :P

So we are excelling in Rohaniyat, while they are just materialistic. Long live Pakistan........
 

Rafay470

MPA (400+ posts)
Re: ایران کا لمبی پرواز والا ڈرون تیار

So we are excelling in Rohaniyat, while they are just materialistic. Long live Pakistan........

lol aap samjay nahin I think mera ishara PM Nawaz sharif ke taraf tha
 

Back
Top