Inqalabi On Rent

کی جاناں میں کون

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان عوامی تحریک کا ’انقلاب مارچ‘ طویل ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر کرائے پر لائے جانے والے افراد اب اپنے گھروں کو جانے کے منتظر ہیں لیکن اُن کا کہنا ہے کہ اُنھیں گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ایسے ہی سینکڑوں افراد میں بہاولپور کا رہائشی نوید بھی شامل ہے۔

اس لڑکے کا نام تو کچھ اور ہے تاہم اُس کی سکیورٹی کے لیے اسے نوید کے ایک فرضی نام سے لکھا جا رہا ہے۔




نوید کا کہنا تھا کہ وہ بہاولپور کے قریب ایک گاؤں ٹامے والی کا رہائشی ہے اور دسویں جماعت کا طالب علم ہے۔

اُس لڑکے کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے مقامی عہدیدار تنویر عباسی نے اُن کے گھر والوں کو بتایا کہ اُن کا بیٹا انقلاب مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہا ہے اور وہ تین روز کے بعد واپس آجائے گا۔

نوید کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے مقامی عہدیداروں نے اُن کے گھر والوں کو چھ ہزار روپے بھی دیے جو اُنھوں نے بخوشی قبول کر لیے۔ اُس نے کہا کہ اس کے علاقے اور قریبی گاؤں سے 300 کے قریب زیر تعلیم نو عمر لڑکوں کو انہی شرائط پر اسلام آباد لایا گیا ہے۔

اس لڑکے کا کہنا تھا کہ 20، 20 لڑکوں پر مشتمل بٹالین بنائی گئی ہیں اور ہر بٹالین کا انچارج روزانہ انقلاب مارچ کی انتظامیہ کو لڑکوں کی حاضری کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

نوید کا کہنا تھا کہ جو لڑکے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہوئے ہیں اُنھیں بھی اپنے گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ اُنھیں قریبی علاقوں میں ہی رکھا ہوا ہے۔


بچوں کو ساتھ لانے کی ترغیب

140904142051_islamabad_protester_inqalab_azadi_pti__pat_wokers_rain_304x171_afp_nocredit.jpg

"گوجرانوالہ میں لوہیا والہ بائی پاس اور دیگر نواحی علاقوں میں گذشتہ ماہ لاؤڈ سپیکر پر اعلانات ہوئے جس میں خواتین کو انقلاب مارچ میں شرکت کرنے

کی دعوت دی گئی اور کہا گیا کہ اگر خواتین شیر خوار یا دس سال سے کم عمر بچے ساتھ لائیں تو اُنھیں تین سے پانچ ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے۔"



رہائشی محمد اسلم

اس لڑکے کے بقول اُنھیں 21 روز اسلام آباد میں ہوگئے ہیں اور جب وہ اپنے عہدیداروں سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جانا چاہتے ہیں تو اُنھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے علاوہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد کے بس سٹینڈ پر اُن کے بندے کھڑے ہیں جو اُنھیں گھر جانے کی بجائے ’اگلے جہاں‘ پہنچا دیں گے اور اُن کے گھر والوں کو بتا دیں گے کہ وہ پولیس کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔


یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انقلاب مارچ شروع کرنے سے پہلے کہا تھا کہ جو اس مارچ سے واپس آئے تو اُسے مار دیا جائے تاہم اگلے روز اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے یہ بیان مذاق میں دیا تھا۔


گوجرانوالہ کے نواحی علاقوں جہاں پر اکثر خواتین گھروں میں کام کرکے گُزارا کرتی ہیں وہاں سے بھی اطلاعات کے مطابق 100 کے قریب خواتین کو اس ’انقلاب مارچ‘ میں لایا گیا ہے اور اُن کے گھر والوں کو دس ہزار روپے مہینے کے حساب سے دیے گئے ہیں۔


گوجرانوالہ کے ایک رہائشی محمد اسلم کے مطابق لوہیا والہ بائی پاس اور دیگر نواحی علاقوں میں گذشتہ ماہ لاؤڈ سپیکر پر اعلانات ہوئے جس میں خواتین کو انقلاب مارچ میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی اور کہا گیا کہ جن خواتین کے پاس شیر خوار یا دس سال سے کم عمر بچے ہیں اُنھیں بھی اپنے ساتھ لائیں تو اُنھیں تین سے پانچ ہزار روپے اضافی دیے جائیں گے۔


"اس وقت انقلابی دھرنے میں جتنے بھی لوگ بیٹھے ہیں وہ اپنی مرضی سے بٹھے ہیں اور اُنھیں نہ تو مجبور کیا گیا اور نہ ہی اُنھیں کوئی پیسے دیے گئے ہیں۔"



عمر ریاض عباسی




پاکستان عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمر ریاض عباسی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ اس وقت انقلابی دھرنے میں جتنے بھی لوگ بیٹھے ہیں وہ اپنی مرضی سے بیٹھے ہیں اور اُنھیں نہ تو مجبور کیا گیا اور نہ ہی اُنھیں کوئی پیسے دیے گئے ہیں۔


اُنھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے حکم پر آٹھ سو کے قریب ایسے مظاہرین اپنے گھروں کو واپس چلے گئے ہیں جن کے امتحانات ہیں یا پھر اُنھیں نوکری اور کاروبار کے مسائل ہیں۔


انقلاب مارچ میں شریک شرکا سے متعلق وزارت داخلہ کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت شرکا کی تعداد چار سے لے کر پانچ ہزار تک ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان شرکا میں ایسے افراد کی تعداد قابل ذکر ہے جو منہاج القران کے ملازم ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
yar koi thela hi laga lo, aisi baaparda storiyan aaj kal kon dekhta ya yaqeen karta hai. jin ko tum sabaq padhanay chalay ho, who pehlay hi Masters kar chukay hain. jhoot ko dil fareb libas pehna bhi du tu us ki badboo naheen jati. tumhara post naak par roomaal rakh kar padha hai.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

نواز کو چاہئے کہ کہ وہ ان کراۓ کے لوگوں کو ڈبل کرایا دے کر یھاں سے رخصت کرواۓ
اس سے آسان طریقه کیا ہو گا دھرنا ختم کرنے کا ؟؟


لیکن یہ نواز لیگ کا قیمے کے نانوں والا جلسہ نہی ہے
 
Last edited:

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
ہوسکتا ہے کچھ لوگ کراۓ پر لاۓ گئے ہوں تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو بھی پیسے دیتی ہیں کہ مہربانی کر کے یہ رقم رکھ لیں ہم آپکو ووٹ کی قیمت نہیں دے رہے بچوں کیلئے عیدی ہے وغیرہ


لیکن پولیس کی فائرنگ اور آنسو گیس کا اتنے دنوں تک مقابلہ کرنا کراۓ کے بندوں سے کا کام نہیں
مزید یہ کہ اگر کراۓ کے بندے اتنے دنوں سے لڑ رہےہیں تو پھر حکومت کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت کیا تھی ، جہاں پہلے کروڑوں دے کر حکومت کے حق میں پروپیگنڈہ کروا رہے ہیں اور جیو کے ملازمین کی سیلریز دے رہے ہیں وہاں انکو بھی دوگنا معاوضہ دے کر گھروں کو بھجوا دیتے
 
Last edited:

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)

نواز کو چاہئے کہ کہ وہ ان کراۓ کے لوگوں کو ڈی این اے کرایا دے کر یھاں سے رخصت کرواۓ
اس سے آسان طریقه کیا ہو گا دھرنا ختم کرنے کا ؟؟


لیکن یہ نواز لیگ کا قیمے کے نانوں والا جلسہ نہی ہے

Raaz Bhai it means BBC is also against this march as it is a very biased article and some more article n even TV coverage of BBC was against it seems international establishment is backing NS full time that is why he is showing eyes to Army as well but soon Army patience will run out as the country is on stand still
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Raaz Bhai it means BBC is also against this march as it is a very biased article and some more article n even TV coverage of BBC was against it seems international establishment is backing NS full time that is why he is showing eyes to Army as well but soon Army patience will run out as the country is on stand still

yes off course ..
American lobby is against IK....

Now look which include American Lobby ...it is Saudia and all Saudia sponsored Mullas like JI and Fazlo ...who eat from Saudia...

All Deo bandi Mullas , Ahl Hadees Mullas and their parties , who are eat Saudia Money ... all infact are American agent and toe the American agenda here.
 

Khair Andesh

Chief Minister (5k+ posts)
Raaz Bhai it means BBC is also against this march as it is a very biased article and some more article n even TV coverage of BBC was against it seems international establishment is backing NS full time that is why he is showing eyes to Army as well but soon Army patience will run out as the country is on stand still
وہ سجی دکھا کر کھبی مارنے میں مشہور ہیں۔امریکی سازشیں بہت گہری ہوتی ہیں اور بعض اوقات سازش پوری ہو جاتی ہے اور پھر بھی پتا نہیں لگتا۔
ویسے یہ آرٹیکل عمران نہیں قادری کے خلاف ہے۔
 

Athra

Senator (1k+ posts)
کی جاناں میں کون === آپ یہاں سیاست کے فورم پہ خود کوضا یح کر رہے ہیں جناب نواز شریف کو مشورہ دیتے کہ خا مخوا صحافیوں کو اتنے زیادہ پیسے دئیے سیدھے سیدھے دھرنے میں ہیلی کاپٹر سے پیسے گرا دیتے ان لوگوں کوکہتے اب گھر جاؤ اور موجیں کرو بی بی سی والوں نے پہلے کبھی کبھی اچھی رپورٹنگ کی ہے وو زمانہ چلا گیا اب جب لوگ بی بی سی پہ انحصار کرتے تھے آپ جسے شائد اب بھی کرتے ہیں
 

Back
Top