Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)
نئی دہلی: بھارتی حکومت نے نریندرمودی کی بطور وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو نظر انداز کر دیا ۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کہ بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے رہنما نریندر مودی کے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی تقریب میں پاکستان وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نومنتخب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری جمعرات 30 مئی کو ہوگی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق مودی کی تقریب حلف برداری میں بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے سربراہان مملکت کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کرغیزستان کے صدر اورموریطانیہ کے وزیراعظم بھی تقریب میں مدعو ہیں۔
واضح رہے کہ بی جی پی نے چند روز قبل مکمل ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے اور نریندر مودی ایک بار پھر وزارت عظمی کے منصب پر براجمان ہونے کے لیے تیار ہیں جس کے لیے وہ الیکشن کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں، ان کی تقریب حلف برداری جمعرات کو منعقد ہوگی۔مودی کے ایک بار منتخب ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں فون کرکے مبارک باد دی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ساتھ چلنے کی پیشکش بھی کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/qgtWp7m.jpg