How to Stop and Prevent Bad Breath

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
بہت سے لوگ جب بات کرتے ہیں ان کے منہ سے ایک ناخوشگوار بو بھی ساتھ آتی ہے جو سامنے والے انسان کو انتہائی ناگوارگزرتی ہے لیکن چند نسخوں پر عمل کرنے سے منہ کی بدبو سے بچا جاسکتا ہے۔

16508345_2022888167984658_1936015591825739173_n.jpg


سائنس دانوں کے مطابق اس بدبو کو ’’ہیلی ٹوسس‘‘ کہا جاتا ہے اور یہ سانس باہر نکالتے ہی خارج ہوتی ہے جب کہ یہ ذاتی اور سوشل تعلقات پر بھی گہرے اثرات مرتب کرتی ہے اس لیے لوگ اس سے نجات کے لیے اکثر ڈینٹل سرجن کے پاس جاتے ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ منہ کی غیر صحت مندانہ صورت حال اس بیماری کی وجہ بن سکتی ہے جس میں مسوڑھوں کی بیماری، زبان کا صاف نہ ہونا اور منہ میں ہونے والے مختلف انفیکشن شامل ہیں۔

27545573_2022888144651327_5933027963753990754_n.jpg


کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کا لائف اسٹائل جس میں رات کو دیر تک کام کرنا اور رات کا کھانا نہ کھانا جب کہ کچھ بیماریاں جیسے شوگر، ہرنیا اور جگر کی بیماریاں بھی منہ میں بدبوکا باعث بنتی ہیں۔ اس کے علاوہ چیزوں کے چبانے کا غیر معمولی انداز، وٹامن کی کمی، کینسر، کیمو تھراپی اور ادویات کا استعمال بھی اس کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین نے اس صورت حال کو سامنے رکھ کر ایسے لوگوں کے لیے کچھ نسخے تیار کیے ہیں جن پر عمل کر کے منہ کی بدبو سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

برش اور ماؤتھ واش کرنا

27544822_2022888084651333_6154703021720603856_n.jpg


ڈینٹل سرجن کے مطابق روزانہ دن میں دو بار برش کرنا چاہیے جس سے دانتوں میں پیدا ہونے والے پلیک سے بچا جاسکتا ہے کیونکہ یہی بدبو پیدا کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہوتی ہے جب کہ برش کے ساتھ ساتھ روزانہ ماؤتھ واش کا استعمال کرنا بھی منہ کی بیماریوں سےنجات دیتا ہے.


فلاسنگ کرنا

27658050_2022888094651332_6660305328833612539_n.jpg


بہت سے لوگ کھانا کھا کر فلاسنگ یعنی دانتوں کے درمیان پھنسی غذا کو نکالنے کے عمل کو نظر انداز کردیتے ہیں جب کہ مائیکروبس کی بڑی تعداد دانتوں کے درمیان پھنسی رہ جاتی ہے جو صرف فلاسنگ سے دور ہوسکتی ہے۔


زبان کی صفائی

27655297_2022888157984659_6984837381017627485_n.jpg


عام طور پر لوگ برش کرتے ہوئے اپنی زبان کو صاف نہیں کرتے جب کہ زبان کو صاف کرنے سے مسوڑھے بھی صحت مند رہتے ہیں۔


ہر 6 ماہ بعد ڈینٹسٹ کا وزٹ

27540977_2022888097984665_7722615288624991261_n.jpg


[FONT=&amp]
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو چاہیے کہ وہ ہر 6 ماہ بعد دندان ساز کے پاس جاکر اپنے دانتوں کا معائنہ کراتا رہے،اس کے علاوہ دن میں 8 سے 10 گلاس پانی پیا جائے، رات میں بالخصوص لہسن اور پیاز سے پرہیز کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ شوگر، جگر اور دیگر بیماریوں کا بھی معائنہ کراتے رہیں کیوں کہ ان سے مسوڑھوں سے خون رستا ہے جو بدبو کا باعث بن جاتا ہے۔
[/FONT]

Source
 

hkniazi

Minister (2k+ posts)
Drink lots of water. Drown your self with it.
a sign that you are drinking enough water is when your pee stays clear in color.
Only after evening meal reduce ur water consumption. even than it must not get more than a slight yellow tone.
Oral hygiene is a good thing but not basic thing to avoid bad breathe.
Using Miswak 3 - 5 times a day is another way to get the best quality of oral hygiene at the most affordable price.
It has been tested and proven even by modern day research and equipments.
 

nayapakistanzindabad

Senator (1k+ posts)
bath to sari oral hygiene ki hae. It's usually the result of poor oral hygiene. ... Bacteria break down pieces of food in the mouth, and may release an unpleasant-smelling gas...too many reason....
leken yeh dentist ka regular visit karna yahan bahot mehnga hae:) ........so behtar hae ke oral hygiene ka khyal rakha jaye... regularly brush.....etc....
 

Dawood Magsi

Minister (2k+ posts)
Sab sey Bari Waja munh ki Badboo ki Maaf kijiye ga Beghairati aor Dheetai hai, Warna insan ko khud hi pat ahota hai munh sey badboo aa rahi hai par beghairti bhi iss hadd takk hoti hai k jaan boj kar doosray k naak k aagay munh kar k boltay hain, aor daant saaf karnay sey moat aati parti hai. Hamaray desion main yhe cheez aam hai
 

Back
Top