How Drinking More Water Can Help You Lose Weight

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
وں تو وزن کم کرنے کے بے شمار طریقے ہیں جو بعض اوقات حیران کن طور پر وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، تو بعض اوقات بالکل ہی بے اثر ہو کر رہ جاتے ہیں۔ دراصل وزن کم کرنے کے لیے صرف کھانے کی مقدار کو ہی کم کرنا کافی نہیں۔

اس کے لیے جسم کو متحرک رکھنا اور باقاعدگی سے ورزشیں کرنا ضروری ہیں۔
ویسے کیا آپ جانتے ہیں پانی بھی وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے؟اگر پانی کو مخصوص اوقات میں مخصوص مقدار کے ساتھ لیا جائے تو یہ جسم پر نہایت حیرت انگیز نتائج مرتب کرتا ہے۔آئیں آج جانیں کہ پانی وزن کم کرنے میں کیسے مددگار ہوسکتا ہے۔



کھانے سے قبل پانی

ہر کھانے سے قبل ایک سے آدھا گلاس پانی پینا آپ کی بھوک کو کم کردیتا ہے۔ یہ آپ کے خالی پیٹ کو سیر ہونے کا احساس دلاتا ہے جس کے باعث آپ کم کھاتے ہیں۔اگر آپ پانی پیئے بغیر کھانا کھانے بیٹھ گئے تو عین ممکن ہے کہ آپ اپنی بھوک سے بھی زیادہ کھا لیں جو وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔



کتنے گلاس پانی؟



ایک عام خیال ہے کہ ہر شخص کے لیے 8 گلاس پانی پینا ضروری ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر شخص کے جسم پر منحصر ہے کہ اسے کتنا پانی درکار ہے۔جو افراد سخت محنت کا کام اور سخت ورزشیں کرتے ہیں ان کے جسم کو 8 گلاس سے کہیں زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔پانی جسم میں خون کے بہاؤ کو فعال رکھتا ہے جس کی وجہ سے جسم اضافی چربی بنانے سے محفوظ رہتا ہے۔


ٹھنڈے پانی کا جادو

کیا آپ جانتے ہیں سرد پانی آپ کے جسم کی کیلیوریز کو ضائع کرنے یا جلانے میں مدد دیتا ہے۔جسم کے لیے موزوں سرد پانی وزن کم کرنے کے لیے نہایت مفید ہے۔



پانی والی غذائی اشیا



ynVrNJ5.jpg


ایسے پھل اور سبزیاں جن میں پانی کی وافر مقدر موجود ہو موٹاپے کا شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہیں۔یہ غذائی اجزا جسم کی بھوک و پیاس کی کمی کو بھی پورا کرتی ہیں جبکہ یہ جسم میں اضافی کیلیوریز کی نشونما کو بھی روکتی ہیں۔پانی والی غذائیں جلدی ہضم ہوجاتی ہیں اور یہ ہاضمے پر بوجھ بھی نہیں بنتی۔



پانی کے ذائقے



1NcTpnc.jpg



اب چونکہ آپ نے دیکھ لیا ہے کہ پانی وزن کم کرنے میں نہایت مفید ثابت ہوسکتا ہے تو پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اس میں مختلف ذائقے شامل کریں۔مختلف جوسز وغیرہ اس ضمن میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے پانی کا سب سے بہترین فلیور سبز چائے ہے جو دن میں کم سے کم 2 بار ضرور استعمال کرنی چاہیئے۔

Source

 

HamzaAfzal

MPA (400+ posts)
It is true that you can easily lose weight by drinking more water as our body needs more water than 8 glass. The most important thing is that we need to drink clean and safe drinking water as many NGOs in Pakistan striving hard to provide clean and safe drinking water by installing water filtration plants in rural and urban areas of Pakistan.
 

Back
Top