Honey شہد ایک نعمت

engr.iffi

Councller (250+ posts)
honeycomb.jpg



شہد ایک نعمت

شہد کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتے ہیں:
فِيهِ شِفَاءٌ لِّلنَّاسِ.
(النحل، 16 : 69)
اُس میں لوگوں کے لئے شفاء ہے۔

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےفرمایا ۔



شہد ہر جسمانی مرض اک علاج ہے اور قرآن حکیم ہر روحانی مرض کا علاج۔
شہد انسان کیلیئے قدرت کی عطا کردہ بیش بہا نعمت ہے جس کا نعم البدل کوئی نہیں۔خالق کائنات نے انسان کو جتنی غذائی نعمتیں بخشی ہیں ان سب میں شہد کو ممتاز درجہ حاصل ہے۔
شہد ایک قدرتی پیداوار ہے،اسکا رنگ ،ذائقہ اور خوشبو مختلف پھولوں جیسی ہوتی ہے، جنکی مدد سے شہد بنتا ہے۔شہد عموما دو قسم کا ہوتا ہے
ایک ہلکا زردی مائل اور شفاف، پتلا ، نہایت میٹھا، یہ چھوٹی مکھی کا اعلی درجے کا شہد مانا جاتا ہے،
دوسرا بادامی رنگ کا قدرے گاڑھا ہوتا ہے اور اسکے ذائقے میں فرق ہوتا ہے۔

شہد کے اجزاء
امریکہ کے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے بہت بڑے کیمسٹ ’ڈاکٹر سی اے براؤن‘ نے شہد میں موجود مندرجہ ذیل غذائی اَجزاء معلوم کئے ہیں :
1۔پھلوں کی شکر 40 سے 50 فیصد
2۔انگور کی شکر 34.2 فیصد
3۔گنے کی شکر 1,9 فیصد
4۔پانی 17.7 فیصد
5۔گوند وغیرہ 1.5 فیصد
6۔معدنیات 0.18 فیصد
شہد میں فولاد، تانبہ، میگنیز، کلورین، کیلشئم، پوٹاشیم، سوڈیم، فاسفورس، گندھک،
ایلومینیم اور میگنیشئم بھی مناسب مقدار میں میں پائے جاتے ہیں

شہد کے فوائد



شہد معدے اور انتڑیوں کی جھلی میں خراش پیدا نہیں ہونے دیتا۔
یہ زُود ہضم ہے۔
اِس کا گُردوں پر کوئی مضر اثر نہیں ہے۔

یہ اَعصابِ ہضم پر بغیر بوجھ ڈالے حراروں کا بہترین سرچشمہ ہے۔
شہد تھکاوٹ کو بہت جلد دُور کرتا ہے اور اُسے باقاعدہ اِستعمال کرنے والا جلدی نہیں تھکتا۔
یہ کسی حد تک قبض کشا بھی ہے۔

السر کی صورت میں نہار منہ ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں دو چمچے شہد ڈال کر پی لیں،بعد میں ہر کھانے کے بعد ایک چمچ شہد لے لیں۔

شہد میں نمک ملا کر آگ پر رکھیں، جب شہد پھٹ جائے تو اسکا پانی لے کر بچوں کو پلائیں یہ کھانسی کےلیے بہترین ہے

جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کرنے سے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے ،شہد کے برابر زیتون کا تیل ملا کر لگانے سے جلن ختم ہو جاتی ہے اور آبلہ کی جگہ نشان باقی نہیں رہتا۔

شہد آنکھوں کے جملہ امراض کیلئے بے حد مفید ہے۔رات کو سوتے وقت خالص شہد کی ایک سلائی سرمہ کی طرح آنکھوں میں پھیر لیں یہ آنکھ کے مختلف امراض جیسے آشوب چشم،آنکھ کا سرخ ہو جانا، موتیا بند، شب کوری، اور آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کیلئے بے حد مفید ہے

ملیریا بخار کی صورت مین ایک لیٹر پانی میں چار چمچ شہد ملا کر گاہے بگاہے مریض کو پلائیں۔

بچوں میں پیٹ کے درد کی صورت میں ایک چمچ سونف،عرق گلاب ایک چمچ،عرق پودینہ ایک چمچ، شہد آدھا چمچ ملا کر تین دن تک دن میں تین یا چار بار استعمال کرانے سے پیٹ کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔

حسن و صحت کے اضافے میں شہد کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔

شہد موٹاپے کا قدرتی علاجہے،نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں شہد، لیمو ملا کر پینے سے جسم کی اجافی چربی کم ہوتی ہے اور جسم متوازن ہونے لگتا ہے۔

شہد جلد کی خرابی دور کرتا ہے، سونے سے قبل ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ شہد کا مسلسل استعمال کرنے سے جلد کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔

Source
http://www.urdupubliclibrary.org/?q=node/10232


 
Last edited:

engr.iffi

Councller (250+ posts)
اورجب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ( اللہ ) مجھے شفا دیتا ہے



ہو الشّافی‘‘ فرماتا ہے:’’اور آپ کے رب نے وحی کی شہد کی مکھی پر کہ توُ پہاڑوں میں گھر بنا لے اور درختوں میں اور عمارتوں میں ،پھر کھا ہر طرح کے پھلوں میں سے ،پھر چل اپنے رب کی راہوں میں جوروشن ہیں ۔ان کے پیٹ میں سے پینے کی ایک چیز نکلتی ہے جس کے مختلف قسم کے ﴿بیشمار﴾ رنگ ہیں،جس میں انسانوں کے لئے شفا ہے۔اس میں بہت ساری نشانیاں ﴿فوائد﴾ ہیں ان لوگوں کے لئے جو تفکر﴿یعنی ریسرچ﴾ کرتے ہیں‘‘.﴿سورۂ نحل 69﴾

شہد کی مکھی کے پیٹ سے مختلف اقسام کی رطوبتیں ’’ اینزائمز‘‘ نکلتے ہیں ،یہ جوہر بیشمار امراض میں انتہائی مفید ہے۔ انسان سے لاکھوں سال پہلے سے ہی شہد کی مکھی ،شہد بنا رہی ہے۔یہ دنیا کی سب سے قدیم ترین دوااورغذائ ہے۔ اندازہ ہے کہ شہد کی ر یسرچ پر، دنیا کی ہر زبان میں تقریباً دس لاکھ سے زائد کتابیں تحریر ہو چکی ہیں.سائنسدان ریسرچ کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ’’ شہد‘‘سب سے زیادہ حیرت انگیز اور پُر اسرار چیز ہے،جو لامحدود فوائد کی حامل ہے. شہد کے چھتے میں’’

پولن‘‘ .’’رائل جیلی‘‘ .’’موم ‘‘ اور’’شہد ‘‘ اہم
اجزائ ہوتے ہیں .آسٹریا ،جرمنی ،روس، نیوزی لینڈ، امریکہ،سویڈن ، ناروے کے سائنسدان اب تک دو ہزار ایسے افراد پر ریسرچ کر چکے ہیں جو مکھیاں پالتے تھے یا شہد کے فارموں پر ملازمت کرتے تھے.
ریسرچ رپورٹوں کے مطابق کسی کے اندرجوڑوں کے درد، فالج، دل کا مرض،ٹی بی،دمہ،کینسر، بلڈ پریشر، گنٹھیا،اعصاب کی سوزش،اعصابی درد، خون کی کمی ،نظر کی کمزوری، آنتوں کے امراض کے اثرات نہیں پائے گئے .
قرآنِ پاک کی ایک سورہ کا نام ’’نحل‘‘ یعنی’’ شہد کی مکھی‘‘ ہے.’’وحی کی شہد کی مکھی پر‘‘ .کے مطابق شہد کے اندر ’’وحی‘‘ کی نورانیت موجود ہے۔اسی لئے شہد سے نورانیت پیدا ہوتی ہے،ہر قسم کی بیماریاں دورہو جاتی ہے .شہد کی مکھی کی پانچ آنکھیں ہوتی ہیں۔دو کمپاؤنڈ اور تین سادہ۔کمپاؤنڈ آ نکھوںمیں ہر ایک میں چھ ہزار مائکروسکوپک لینز ہوتے ہیں۔ شہد کی مکھی الٹرا وائلٹ روشنیوں کو بھی دیکھ لیتی ہے۔شہد مکھی ہر رنگ اور ہر قسم کے پودوں ،پھولوں اورپھلوں کے رس چوستی ہے اور چھتے میں لاکر جمع کرتی ہے۔ایک مکھی ایک چھتے میں کم و بیش دس ہزار سے زائد پھولوں کے ’’پولن‘‘لاتی ہے۔ایک چھتے میں دس ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک مکھیاں ہوتی ہیں۔اس طرح شہد بنانے کے لئے لاکھوں پھولوں کے پولن ایک ہی چھتے میں جمع ہو جاتے ہیں۔ شہد مکھی الٰہی حکم کے تحت ہر قسم کے پودوں، پھلوں اور پھولوں پر بیٹھتی ہے اور ان کا رس چوس کر لاتی ہے۔اس کی ’’سینسز‘‘ اتنی تیز ہوتی ہیں کہ آدھ کلو میٹر دور سے ہی تندرست اور بیمار’’ زردانوں‘‘ کی خوشبو کوسونگھ لیتی ہے اور ہمیشہ تندرست زردانہ ہی اٹھاتی ہے۔سب سے مشہور ’’ڈومنا‘‘ مکھی ہے جو پھولوں کا رس چو سنے کے لئے ستر کلومیٹر دور تک چلی جاتی ہے۔یہ آٹھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے اُڑ سکتی ہے۔ فرانسیسی ڈاکٹر ’’ پی۔لیوائی‘‘ نے شہد کی مکھیوں کو مار کر ایک سادہ محلول میں ڈالا تومہینوں بعد بھی کسی قسم کی بیماری کا جرثومہ یا تعفن پیدا نہ ہوا۔اس کا مردہ جسم مرنے کے بعد بھی بیماریوں اور جراثیم کو پاس پھٹکنے نہیں دیتا.
ایک اور فرانسیسی ’’ڈاکٹربیٹارن‘‘ نے بوڑھے لوگوں پر ’’رائل جیلی کے انجیکشن استعمال کرائے تو سب کی کمزوری ختم ہوگئی.روسی ڈاکٹر ’’کیڈ سیوا‘‘ تین سو مریضوں پر تجربات اور ریسرچ کے بعد اس فیصلہ پر پہنچے کہ شہد ہائی اور لو بلڈ پریشر ،دونوں کو نارمل کر دیتا ہے.ڈنمارک میں شہد پر ریسرچ کرنے والے ڈاکٹروں نے جب ’’ٹی بی‘‘ کے جرثوموں کو شہد میں ڈا لا تو کوئی بھی جرثومہ زندہ نہ رہا . یوگوسلاویہ میں کئی برس پہلے ایک ریسرچر ’’ڈاکٹر عثمانیجک‘‘ نے ریسرچ پیپر میں لکھا تھا کہ انہوں نے شہد کو ہر قسم کے تمام امراض میں سو فیصد نتائج کا حامل پایا ہے.’’فلیمنگ انسٹی ٹیوٹ فار پنسلین ریسرچ،انگلینڈ‘‘ کے ’’ڈاکٹر مچل لیکار‘‘ کے مطابق انسان نے آج تک جتنے بھی اینٹی بائیوٹک اور میڈیسنز دریافت کی ہیں ان میں سے سب سے بہترین پروپولیس ،پولن اور شہد ہے. جبکہ ڈاکٹر عزت عثمانیجک پہلے ہی اسے دنیا کا سب سے بہترین اینٹی بائیوٹک قرار دے چکے تھے. آسٹریا کے ٹاپ ریسرچروں کی بھی یہی متفقہ رائے ہے .ڈھائی ہزار سال قبل جالینوس، پلائینی اور بقراط جیسے بلند پایہ یونانی حکمائ بھی شہد کی افادیت کے قائل تھے۔قدیم چینی اورمصری اقوام لاشوں اور ممیوں کو ہزاروں سال تک محفوظ رکھنے کے لئے جو مسالہ تیار کی کرتی تھیں وہ شہد اور پروپولیس کا مرکب تھا.یوگو سلاویہ کے ’’ڈاکٹر میکس کیرن‘‘ کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ شہد سے اچھے نتائج نہ ملے ہوں.ترقی یافتہ ممالک امریکہ،روس،جرمنی ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ،بیلجئم،فرانس اور آسٹریا میں شہد سے علاج کی ایک نئی شاخ بھی متعاف کرائی گئی ہے ،جس کو ’’ایپائرن تھراپی‘‘ کا نام دیاگیا ہے۔روسی ڈاکٹروں نے جب شہد مکھی کے ’’ڈنک ‘‘ پر ریسرچ کی تو معلوم ہوا کہ اس کا ڈ نک بھی زبردست شفائی اثرات رکھتا ہے۔ بیکٹیریالوجسٹوں نے جب بیماریوں کے جرا ثیم کو شہد میں ڈال کر تجربہ کیا توتمام بیماریوں کے جراثیم نیست و نابود ہوتے دیکھے گئے. ایک جرمن ڈاکٹر ’’زائس‘‘نے بھی سالہاسال کی ریسرچ کے بعد رپورٹ لکھی کہ شہد سب سے اعلیٰ میڈیسن ہے. امریکی ڈاکٹر ’’ ڈی سی جار وِس ‘‘ اپنی کتاب ’’فوک میڈ یسن ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ شہد سے بہتر ، کوئی میڈیسن میرے علم میں نہیں ہے۔سابق ہیوی ویٹ ورلڈ چیمپئین باکسرمحمد علی اورماضی کے برطانوی طاقتور انسان ’’جیف سمپسن‘‘ ایک سپیشل طاقتور خوراک پولن اور شہدکھایا کرتے تھے۔ریسرچر اس بات سے بھی متفق ہیں کہ شہد سب سے بہترین سپورٹس میڈیسن بھی ہے۔
شہد کا ایک چمچ کھانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے لاکھوں پھولوں ،پھلوں ،جڑی بوٹیوں ،معدنیات ،مرکبات،سالٹس اور عناصر کو شہد کے ایک ہی چمچ کے ساتھ اپنے جسم کے اندر انڈیل لیا،اور یہ کہ تمام طریقہ ہائے علاج کی تمام ادویات سے استفادہ کریں

Source
http://www.alshifaherbal.com/urdu/شہد-کا-ایک-چمچ-کھانے-کا-مطلب-یہ-ہے-کہ-آپ-ن/

 

engr.iffi

Councller (250+ posts)
[h=1]
Health Benefits of Honey
[/h]

honeycomb_cells.jpg
The 3 key health benefits of honey are related to the fact that: 1. Honey is nature's energy booster


2. Honey is a great immunity system builder

3. Honey is a natural remedy for many ailments

Read below for details.


[h=2]Nature's Energy Booster[/h] The benefits of honey go beyond its great taste. A great natural source of carbohydrates which provide strength and energy to our bodies, honey is known for its effectiveness in instantly boosting the performance, endurance and reduce muscle fatigue of athletes. Its natural sugars play an important role in preventing fatigue during exercise. The glucose in honey is absorbed by the body quickly and gives an immediate energy boost, while the fructose is absorbed more slowly providing sustained energy. It is known that honey has also been found to keep levels of blood sugar fairly constant compared to other types of sugar. So, to experience these health benefits of honey, here are a few tips for you:
baking-bread.jpg
1. Next time before you go for a workout, take a spoon of honey to enable you to go for the extra mile.
2. If you are feeling low and lethargic in the morning, instead of reaching out for a can of carbonated energy drink , try honey. Spread it on hot toast or replace the sugar in your tea with it for a refreshing surge of energy.

3. If your kids are finding hard to cope with the physical strain from the buzzing activities at school, prepare them some sandwiches with honey, butter and ham to make sure they have enough energy to sustain through the day. My kids are delighted when they see me prepare warm honey water in their bottles. They couldn't care a bit about the health benefits of honey, but simply love the taste of it!


[h=2]Immunity System Builder[/h] Amongst the many health benefits of honey, what is most impressive to me is that honey can be a powerful immune system booster. It's antioxidant and anti-bacterial properties can help improve digestive system and help you stay healthy and fight disease. Start every brand new day with this cleansing tonic if you want to see this health benefit of honey: before breakfast, mix a spoonful of honey and lemon juice from half a lemon into a cup of warm water and drink it.

[h=2]Honey is Anti-Cancer![/h] Honey does not cure cancer but what many people don't think enough of or have overlooked is - honey possesses carcinogen-preventing and anti-tumour properties! Read: Honey is Anti-Cancer!

[h=2]Honey Remedy for Ailments[/h] FOR CUTS AND BURNS: For thousands of years, honey has been recognized as one of the most natural home remedies to treat a wide range of ailments and complaints including yeast infection , athlete foot , and arthritis pain. Its antiseptic properties inhibits the growth of certain bacteria and helps keep external wounds clean and free from infection. Honey has been used as a natural cure in first aid treatment for wounds, burns and cuts as it is able to absorb moisture from the air and promote healing. Its antibacterial properties prevent infection and functions as an anti-inflammatory agent, reducing both swelling and pain, and even scarring. It is widely believed that UMF Manuka is the preferred honey for wound dressing due to its strong antibacterial property.
FOR HANGOVERS:
When you get a hangover from drinking too much alcohol, combat its effects by applying honey remedy. Honey is gentle on the stomach and contains a mix of natural sugars such fructose which is known to speed up the oxidation of alcohol by the liver, acting as a 'sobering' agent. Follow this recipe: 15ml of liquid honey with 80ml of orange juice and 70ml of natural yogurt. Blend them together until smooth.
FOR SORE THROATS:
One of the better known health benefits of honey is that it is able to help treat sore throats. Thanks to its antimicrobial properties, honey not only soothes throats but can also kill certain bacteria that causes the infection. Professional singers commonly use honey to soothe their throats before performances. The Chinese believe that excess "heatiness" in the body causes sore throat and taking honey drink can be helpful. Direction: Take a spoonful of honey to soothe the inflammation or gargle with a mixture of two tablespoons of honey, four tablespoons of lemon juice and a pinch of salt. Personally, whenever I have a sore throat or cough, I especially like to take warm water mixed with Manuka UMF honey which is well-known for its anti-bacterial healing properties.
For SLEEPLESSNESS:

Unable to sleep? Use the famous Milk and Honey Remedy. Take a glass of hot milk with a teaspoon of honey to calm the soul and induce sleep. Or, add 1 or 2 teaspoons of honey to a cup of chamomile tea and sip.


[h=2]Further Resource on Home Remedies Using Honey[/h]
ir
Frank K. Wood has written a book entitled "The Folk Remedy Encyclopedia: Olive Oil, Vinegar, Honey and 1,001 Other Home Remedies". Many common aches and pains we experience can be treated by simple foods such as honey which we commonly find in our home kitchen cabinets, however such precious knowledge does not seem to be common amongst people. These folk remedies might be old fashioned, but many of their cures have been proven effective by modern medical research. To check it out, click on the book. And if you are interested in even more health benefits of honey and a more extensive collection of home remedies using an even greater variety of foods including honey, spices, herbs, and fruits, you may want to take a look at an ebook by Chet Day -- "500 Years Of Natural Health Secrets".


[h=2]Read Honey Testimonies[/h] I love the stories that our honey enthusiasts send us and post. They are so inspiring and encouraging. Read what awesome and incredible things honey can do in our lives! All in "In what ways have you experienced the benefits of honey?"
[h=2]Other Related Topics on Health Benefits of Honey[/h] 1. What is Vinegar and Honey Remedy?
The health benefits of honey and vinegar drink are widely known. This recipe has traditionally been used as a home self-detox or self remedy for many ailments such as arthritis. Click here to learn more about the benefits of the Honey and Vinegar Remedy.

2. What is Honey and Cinnamon Remedy?
The combination of honey and cinnamon has been used in oriental medicine for centuries and people have claimed that the mixture is a formula for many health benefits and a cure for many ailments including hair loss and bad breath. Click here to read about the Honey and Cinnamon Remedy.

3. Honey and Lemon: Weight Loss Diet Tip
A honey and lemon diet can relieve you of your weight problem. Find out why more and more people are trying out this Honey and Lemon Diet Tip.

4. Milk and Honey: For promotion of good digestion and health
Adding honey to diary products such as sour milk and yoghurts can improve your digestion and bowel movements. Read more about what is so good about Milk and Honey.

5. The Hibernation Diet
"You can lose weight while you sleep." Sounds too incredibly easy? Read this article to understand the logic of it and how you can reduce kilos by eating natural honey before you go to bed everyday -- the revolutionary The Hibernation Diet

6. Cholesterol and Honey
The antioxidants in honey are a cholesterol fighter and have the potential to protect against heart disease! Read: Honey Lowers Cholesterol

7. Warning Note on Honey and Infant
You probably also have heard people warn about honey and infant while learning all the possible health benefits of honey. Know what you ought to understand about Honey and Infant.

8. Honey and Pregnant Moms
And how about a pregnant mom? Can she safely eat honey during pregnancy? Click here to clear this common confusion -- Pregnancy and Honey


Source and for more information

http://www.benefits-of-honey.com/health-benefits-of-honey.html
 

engr.iffi

Councller (250+ posts)
Benefits

The benefits of honey have been extolled since ancient times by many religious faiths and recorded in ancient scriptures. They can be categorised as nutritional or medicinal.[SUP][2][/SUP]
[edit] Nutritional

Honey contains invert sugar that has the quality of providing instant energy when consumed. It is also a heart stimulant and a useful food supplement. As a food beverage, it was widely used from the times of "the Bible (both the Old and New Testaments]]), the Talmud, the Koran, the sacred books of India, China, Persia and Egypt." In the Bible, Salomon advocates "My son, eat thou honey, for it is good." According to the Bible, Jonathan, the son of Saul, "had his eyes enlightened with the aid of honey, after which he had a better understanding of the people than his father had. While Jonathan was passing through the woods during the war against the Philistines, he found honey dripping on the ground; he plunged his spear into it, and ate enough to restore his lost strength. He was, however, sentenced to death because he ate honey on a day of abstinence".[SUP][2][/SUP]
[edit] Medicinal

Medicinal benefits are broadly categorised under the following headings.
Wounds Topical honey has been used successfully in a treatment of diabetic ulcers when the patient cannot use topical antibiotics.[SUP][16][/SUP] A review in the Cochrane Library suggests that honey could reduce the time it takes for a burn to heal – up to four days sooner in some cases. The review included 19 studies with 2,554 participants. Although the honey treatment healed moderate burns faster than traditional dressings did, the author recommends viewing the findings with caution, since a single researcher performed all of the burn studies.[SUP][17][/SUP] One New Zealand researcher says a particular type of honey (Manuka honey) may be useful in treating MRSA infections.[SUP][18][/SUP] Antibacterial properties of honey are the result of the low water activity causing osmosis, hydrogen peroxide effect,[SUP][19][/SUP] high acidity,[SUP][13][/SUP] and the antibacterial activity of methylglyoxal.[SUP][14][/SUP] Some studies suggest that the topical use of honey may reduce odours, swelling, and scarring when used to treat wounds; it may also prevent the dressing from sticking to the healing wound.[SUP][13][/SUP] Wound gels that contain antibacterial raw honey and have regulatory approval for wound care are now available to help medicine in the battle against drug resistant strains of bacteria MRSA. As an antimicrobial agent honey may have the potential for treating a variety of ailments.[SUP][11][/SUP]
Allergies It is also stated to cure some allergies, particularly localized honey to an area could help minimize seasonal allergies as bees feed on pollen from local plants which eventually finds its way to form honey.[SUP][12][/SUP] Its use for centuries is as a treatment for sore throats and coughs, and according to recent research, may in fact be as effective as many common cough medicines.[SUP][20][/SUP] Unfiltered, pasteurised honey is widely believed to alleviate allergies, though neither commercially filtered nor raw honey was shown to be more effective than placebo in a controlled study of 36 participants with ocular allergies.[SUP][21][/SUP] Nearly 1 in 3 of the volunteers dropped out of the study because they could not tolerate eating one tablespoon of honey every day due to the overly sweet taste.[SUP][22][/SUP] The official conclusion: "This study does not confirm the widely held belief that honey relieves the symptoms of allergic rhinoconjunctivitis." A more recent study has shown pollen collected by bees to exert an anti allergenic effect, mediated by an inhibition of IgE immunoglobulin binding to mast cells. This inhibited mast cell degranulation and thus reduced allergic reaction.[SUP][23][/SUP] The risk of experiencing anaphylaxis as an immune system reaction may outweigh any potential allergy relief.[SUP][22][/SUP]


http://en.wikipedia.org/wiki/Health_effects_of_honey
 

TruPakistani

Minister (2k+ posts)
وَأَوْحَى رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِي مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا وَمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا يَعْرِشُونَ

016:068
‏ آپ کے رب نے شہد کی مکھی کے دل میں یہ بات (١) ڈال دی کہ پہاڑوں میں درختوں اور لوگوں کی بنائی ہوئی اونچی اونچی ٹٹیوں میں اپنے گھر (چھتے) بنا۔‏

تفسیر ابن كثیر

وحی سے کیا مراد ہے؟
وحی سے مراد یہاں پر الہام ، ہدایت اور ارشاد ہے ۔ شہد کی مکھیوں کو اللہ کی جانب سے یہ بات سمجھائی گئی کہ وہ پہاڑوں میں ، درختوں میں اور چھتوں میں شہد کے چھتے بنائے ۔ اس ضعیف مخلوق کے اس گھر کو دیکھئے کتنا مضبوط کیسا خوبصورت اور کیسی کاری گری کا ہوتا ہے ۔ پھر اسے ہدایت کی اور اس کے لئے مقدر کر دیا کہ یہ پھلوں ، پھولوں اور گھاس پات کے رس چوستی پھرے اور جہاں چاہے جائے ، آئے لیکن واپس لوٹتے وقت سیدھی اپنے چھتے کو پہنچ جائے ۔ چاہے بلند پہاڑ کی چوٹی ہو ، چاہے بیابان کے درخت ہوں ، چاہے آ بادی کے بلند مکانات اور ویرانے کے سنسان کھنڈر ہوں ، یہ نہ راستہ بھولے ، نہ بھٹکتی پھرے ، خواہ کتنی ہی دور نکل جائے ۔ لوٹ کر اپنے چھتے میں اپنے بچوں ، انڈوں اور شہد میں پہنچ جائے ۔ اپنے پروں سے موم بنائے ۔ اپنے منہ سے شہد جمع کرے اور دوسری جگہ سے بچے ۔ ذللا کی تفسیر اطاعت گزر اور مسخر سے بھی کی گئی ہے پس یہ حال ہو گا سالکہ کا جیسے قرآن میں آیت (وذللنا ھا لھم) الخ میں بھی یہی معنی مراد ہے ۔ اس کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ لوگ شہد کے چھتے کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک لے جاتے ہیں ۔ لیکن پہلا قول بہت زیادہ ظاہر ہے یعنی یہ اس کے طریق کا حال ہے ۔ ابن اجریر دونوں قول صحیح بتلاتے ہیں ۔ ابو یعلی موصلی میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں مکھی کی عمر چالیس دن کی ہوتی ہے سوائے شہد کی مکھی کے ۔ کئی مکھیاں آگ میں بھی ہوتی ہیں شہد کے رنگ مختلف ہوتے ہیں سفید زرد سرخ وغیرہ جیسے پھل پھول اور جیسی زمین ۔ اس ظاہری خوبی اور رنگ کی چمک کے ساتھ اس میں شفا بھی ہے ، بہت سی بیماریوں کو اللہ تعالٰی اس سے دور کر دیتا ہے یہاں فیہ الشفاء للناس نہیں فرمایا ورنہ ہر بیماری کی دوا یہی ٹھہرتی بلکہ فرمایا اس میں شفا ہے لوگوں کے لئے پس یہ سرد بیماریوں کی دوا ہے ۔ علاج ہمیشہ بیماریوں کے خلاف ہوتا ہے پس شہد گرم ہے سردی کی بیماری میں مفید ہے۔ مجاہد اور ابن جریر سے منقول ہے کہ اس سے مراد قرآن ہے یعنی قرآن میں شفا ہے ۔ یہ قول گو اپنے طور پر صحیح ہے اور واقعی قرآن شفا ہے لیکن اس آیت میں یہ مراد لینا سیاق کے مطابق نہیں ۔ اس میں تو شہد کا ذکر ہے، اسی لئے مجاہد کے اس قول کی اقتدا نہیں کی گئی ۔ ہاں قرآن کے شفا ہونے کا ذکر آیت (وننزل من القران ما ھو شفاء) الخ میں ہے اور آیت (شفاء لما فی الصدور) میں ہے اس آیت میں تو مراد شہد ہے چنانچہ بخاری مسلم کی حدیث میں ہے کہ کسی نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں ۔ آپ نے فرمایا اسے شہد پلاؤ ، وہ گیا ، شہد دیا ، پھر آیا اور کہا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اسے تو بیماری اور بڑھ گئی ۔ آپ نے فرمایا جا اور شہد پلاؤ ۔ اس نے جا کر پھر پلایا ، پھر حاضر ہو کر یہی عرض کیا کہ دست اور بڑھ گئے آپ نے فرمایا اللہ سچا ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے ، جا پھر شہد دے ۔ تیسری مرتبہ شہد سے بفضل الٰہی شفا حاصل ہو گئی ۔ بعض اطباء نے کہا ہے ممکن ہے اس کے پیٹ میں فضلے کی زیادتی ہو ، شہد نے اپنی گرمی کی وجہ سے اس کی تحلیل کر دی ۔ فضلہ خارج ہونا شروع ہوا ۔ دست بڑھ گئے ۔ اعرابی نے اسے مرض کا بڑھ جانا سمجھا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اور شہد دینے کو فرمایا اس سے زور سے فضلہ خارج ہونا شروع ہوا پھر شہد دیا ، پیٹ صاف ہو گیا ، بلا نکل گئی اور کامل شفا بفضل الہی حاصل ہو گئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بات جو بہ اشارہ الہی پوری ہو گئی ۔ بخاری اور مسلم کی ایک اور حدیث میں ہے کہ سرور رسل صلی اللہ علیہ وسلم کو مٹھاس اور شہد سے بہت الفت تھی ۔ آپ کا فرمان ہے کہ تین چیزوں میں شفا ہے ، پچھنے لگانے میں ، شہد کے پینے میں اور داغ لگوانے میں لیکن میں اپنی امت کو داغ لگوانے سے روکتا ہوں ۔ بخاری شریف کی حدیث میں ہے کہ تمہاری دواؤں میں سے کسی میں اگر شفا ہے تو پچھنے لگانے میں ، شہد کے پینے میں اور آگ سے دغوا نے میں جو بیماری کے مناسب ہو لیکن میں اسے پسند نہیں کرتا ۔ مسلم کی حدیث میں ہے میں اسے پسند نہیں کرتا بلکہ نا پسند رکھتا ہوں ۔ ابن ماجہ میں ہے تم ان دونوں شفاؤں کی قدر کرتے رہو شہد اور قرآن ۔ ابن جریر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کوئی شفا چاہے تو قرآن کریم کی کسی آیت کو کسی صحیفے پر لکھ لے اور اسے بارش کے پانی سے دھولے اور اپنی بیوی کے مال سے اس کی اپنی رضامندی سے پیسے لے کر شہد خرید لے اور اسے پی لے پس اس میں کئی وجہ سے شفا آ جائے گی اللہ تعالٰی عز و جل کا فرمان ہے آیت (وننزل من القران ما ھو شفاء و رحمتہ للمومنین) یعنی ہم نے قرآن میں وہ نازل فرمایا ہے جو مومنین کے لیے شفا ہے اور رحمت ہے اور آیت میں ہے آیت (وانزلنا من السماء ماء مبارکا) ہم آسمان سے با برکت پانی برساتے ہیں ۔ اور فرمان ہے آیت (فان طبن لکم عن شئی منہ نفسا فکلوہ ھنیا مریئا یعنی اگر عورتیں اپنے مال مہر میں سے اپنی خوشی سے تمہیں کچھ دے دیں تو بیشک تم اسے کھاؤ پیو سہتا پچتا ۔ شہد کے بارے میں فرمان الہی ہے فیہ شفاء للناس شہد میں لوگوں کے لئے شفاء ہے ۔ ابن ماجہ میں ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کو شہد چاٹ لے اسے کوئی بڑی بلا نہیں پہنچے گی ۔ اس کا ایک راوی زبیر بن سعید متروک ہے ۔ ابن ماجہ کی اور حدیث میں آپ کا فرمان ہے کہ تم سنا اور سنوت کا استعمال کیا کرو ان میں ہر بیماری کی شفا ہے سوائے سام کے ۔ لوگوں نے پوچھا سام کیا ؟ فرمایا موت ۔ سنوت کے معنی ثبت کے ہیں اور لوگوں نے کہا ہے سنوت شہد ہے جو گھی کی مشک میں رکھا ہوا ہو۔ شاعر کے شعر میں یہ لفظ اس معنی میں آیا ہے پھر فرماتا ہے کہ مکھی جیسی بےطاقت چیز کا تمہارے لئے شہد اور موم بنانا اس کا اس طرح آ زادی سے پھرنا اپنے گھر کو نہ بھولنا وغیرہ یہ سب چیزیں غور و فکر کرنے والوں کے لئے میری عظمت ، خالقیت اور مالکیت کی بڑی نشانیاں ہیں ۔ اسی سے لوگ اپنے اللہ کے قادر حکیم علیم کریم رحیم ہونے پر دلیل حاصل کر سکتے ہیں ۔

____________
_

ثُمَّ كُلِي مِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُكِي سُبُلَ رَبِّكِ ذُلُلًا ۚ يَخْرُجُ مِنْ بُطُونِهَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ أَلْوَانُهُ فِيهِ شِفَاءٌ لِلنَّاسِ ۗ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَةً لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ

016:069
‏‏ اور ہر طرح کے میوے کھا اور اپنے رب کی آسان راہوں میں چلتی پھرتی رہ، ان کے پیٹ سے رنگ برنگ کا مشروب نکلتا ہے، (١) جس کے رنگ مختلف ہیں (٢) اور جس میں لوگوں کے لئے شفا (٣) ہے غور و فکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت بڑی نشانی ہے۔‏