Hunain Khalid
Chief Minister (5k+ posts)

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے پہلے ’سائنس فیئر‘ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چوہدری نے سائنس کے شعبے سے وابستہ پاکستانی نوجوانوں کو یہ نوید سنائی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے 'پاکستان سائنس فیئر' کا انعقاد رواں برس اگست میں اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں طالبِ علم اپنے پروجیکٹ پیش کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ اس ایونٹ میں شرکت کیلئے درخواست وصولی کا سلسلہ جولائی میں شروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے کچھ تخلیق کیا ہے اور وہ آپ پاکستان کو دکھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تیار ہوجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1126348239823933440
واضح رہے کہ وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لیے جانے کے بعد فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا اور ابتدا سے ہی اس وزارت میں متحرک نظر آرہے ہیں۔
چند روز قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں چاند کی رویت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک قمری کلینڈر ترتیب دیا جائے گا جس کے لیے کمیٹی بنائی جاچکی ہے
Source
- Featured Thumbs
- https://i.dawn.com/primary/2019/05/5cd3e5827ef2b.jpg