Faisalabad NA-77 Election 2013 Position, PML-N Cofused over canidate

Hashi Khan

MPA (400+ posts)
[h=1]این اے 77کا سیاسی منظر ابر آلود کوئی بڑا امیدوار فائنل نہیں [/h]
2بار منتخب عاصم نذیر تیسری دفعہ بھی امیدوار ہیں، ن لیگ طلال چوہدری کو ٹکٹ دے سکتی ہے،راحیلہ شہادت کی آمد بھی خارج از امکان نہیں فیصل آباد(رپورٹ: اجمل ملک) قومی اسمبلی کاحلقہ 77یعنی فیصل آباد3:کھرڑیانوالہ، ستیانہ، مکوآنہ،جھامرہ، رام گڑھ،اڑکانہ، جسوآنہ بنگلہ، اواگت، شریاں والا، لاٹھیاں والا، جھوک دتہ، ٹھٹہ اسماعیل، ٹھٹہ جیون، 72 گڈیاں،کُکڑاں، مجوراں اور دانا آباد وغیرہ پر مشتمل ہے ۔رقبہ کے اعتبار سے پنجاب کا دوسرا بڑاحلقہ ہے ۔جوماڑی پتن (دریائے راوی) سے کھرڑیانوالہ تک جاتا ہے ۔تحریک آزادی کے شہید احمد خان کھرل کا مزار(جھامرہ) اورعشق ومحبت پرمبنی لوک داستان مرزا صاحباں کا مزار (دانا آباد) وجہشہرتہیں۔ آرائیں،کھرل، بلوچ، راجپوت، جاٹ، رائے ِ، وٹو اہم برادریاں ہیں۔یہاں امیر، امیر تر جبکہ غریب، غریب تر ہیں۔40 فیصد لوگ زمیندار ہیں۔مزدوروں کا روزگار مکوآنہ اورکھرڑیانوالہ کی ملز سے وابستہ ہے ۔گندم،گنا، چاول، مکئی،مالٹا اور امرود اہم فصلیں ہیں۔مکوآنہ سامان آتش بازی میں شہرت رکھتا ہے ۔پینے کا پانی تو صاف ہے لیکن نکاسی آب کے لئے نالیاں ہیں۔سیم بھی علاقے کا اہم مسئلہ ہے ۔تھانوں میںٹاوٹوں کا داخلہ بند ہے کے بورڈ آویزاں ہیں۔ٹاوٹ نام کے بجائے گاڑیوں کے نمبروں سے پہنچانے جاتے ہیں۔ ماضی کے دوحلقوں این اے 57 اور58کو توڑکر 2002 میں این اے 75 (جھمرہ) نیا حلقہ بنا دیا گیا۔ووٹرزکی کل تعداد2لاکھ 88ہزار 66ہے ۔2008میں یہاں 2لاکھ 40ہزار482 ووٹرز تھے ۔ماضی میں یہ حلقہ این اے 57 رہا ہے ۔1988 میں چوہدری نزیر احمد مرحوم آزاد کامیاب ہوئے تھے انہوں نے 60ہزار204 ووٹ لئے ۔پیپلزپارٹی کے رانا اسلم کو58 ہزار 833 ،آئی جے آئی کے ڈاکٹر شفیق چوہدری کو6 ہزار 113،مسزنسیم اختر (آزاد)کو868، مختار اعوان کو 1856 ووٹ ملے تھے ۔1990میں آئی جے آئی کے سردار دلدار چیمہ 75ہزار 202 ووٹ لے کر جیتے ۔پی ڈی اے کے رانا عمردرازکو58ہزار590 ووٹ ملے تھے ۔آزاد امیدوارں رانا اسلم نے 3263، ڈاکٹر شفیق چوہدری نے 569، ابو بکر حمزہ نے 538،اقبال چیمہ نے 476 اورمحمد امین نے 158 ووٹ لئے ۔1993میں مسلم لیگ ن کے رانا زاہد توصیف67ہزار 309 ووٹ لے کرجیتے ۔پیپلزپارٹی کے رانا عمردراز نے 64 ہزار946، مسلم لیگ (ف) کے میاں عبدالصبور نے 2642،پاکستان اسلامک فرنٹ کے سردار اکبر نے 2327، آزاد امیدواروں اکبر اعوان نے 500 اور میاں عبدالوحید نے 334 ووٹ لئے ۔1997 میں مسلم لیگ ن کے رانا زاہد توصیف 72 ہزار 214 ووٹ لے کر پھرجیت گئے ۔مسلم لیگ (ج اور چٹھہ)کے میاں زاہد سرفراز نے 18ہزار977،تحریک انصاف کے میاں عبد الصبور نے 1442 اور آزاد امیدوار سید محمد مخدوم نے 19ہزار 48 ووٹ لئے تھے ۔2002 میں مسلم لیگ ق کے عاصم نزیر63 ہزار 296 ووٹ لے کرجیت گئے ۔(ن) لیگ کے چوہدری اکرم نے 26 ہزار542 اور پیپلزپارٹی کے خضرحیات نے 25ہزار125ووٹ لئے ۔ایم ایم اے کے رائے اکرم کھرل کو9 ہزار176، تحریک انصاف کے رائے حسین کو733،شیراحمدکو1437اور علی اخترکو243 ووٹ ملے تھے ۔2008 میں ق لیگ کے چوہدری عاصم نزیر63 ہزار776 ووٹ لے پھرجیت گئے ۔(ن) لیگ کے طلال چوہدری نے 49 ہزار807، پیپلزپارٹی کے سجاد اعوان نے 23 ہزار 959،ایم کیو ایم کے سرورلاشاری نے 167، وصی ظفر(آزاد)نے 34، رضا نصراﷲ (آزاد) نے 55، چوہدری منیرنے 54، شبیر احمد نے 330، محمد صدیق نے 99، وقارو صی ظفرنے 37 اورمحمود احمد نے 172ووٹ لئے تھے ۔ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کی طرف سے ابھی تک تو ایم این اے راحیلہ بلوچ کا نام آرہا ہے لیکن یہاں پیپلزپارٹی کو(ق) لیگ سے الائنس کرنا پڑے گا۔کیونکہ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کے تحت سیٹ ق لیگ کی ہے اور ان کے پاس فی الحال یہاں کوئی امیدوارنہیں۔ کیونکہ عاصم نزیرکاروباری مجبوریوں کی وجہ سے (ن) لیگ میں شامل ہوچکے ہیں۔آج کل ویسی ہی مجبوری کاسامنا انہیں ایک وفاقی محکمے سے بھی ہے ۔چوہدری طلال نے بھی ٹکٹ کے لئے اپنے گھوڑے تیز کررکھے ہیں وزیر اعلی پنجاب انہیں علاقے کی ترقی کے لئے کروڑوں روپے فنڈز بھی دے چکے ہیں ۔لیکن (ن) لیگ کا ٹکٹ اسے ہی ملے گی جس کا کلا مضبوط ہوگا۔ سیاسی وفادرایاں پھر سے تبدیل کرنے کی بازگشت بھی یہاں سنی جا رہی ہے ۔تحریک انصاف کے رائے نعیم کھرل( احمد خان کھرل شہیدکے عزیز)انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہ کھرل برادری کے تقریبا متفقہ امیدوارہیں انہیں یوتھ کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ جماعت اسلامی کے رائے اکرم کھرل فائنل ہوچکے ہیں۔



 

Afraheem

Senator (1k+ posts)
جناب میرا علاقہ جمیل آباد ہے یہ کس حلقے میں اتا ہے شکریہ
 

Hashi Khan

MPA (400+ posts)
Faisalabad NA-76 Election 2013 Position, PPP, PML-N And PTI have strong canidates

wait loading
16blrfb.jpg