Economic crisis will stabilize as soon as new budget is announced - Haroon Sharif

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)

ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے کہا ہے کہ بعض سرمایہ کار غیر یقینی صورت حال میں پیسہ بنا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے سماء کو انٹرویو میں بتایا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ سے قرض کی منظوری اور نیا بجٹ پیش ہوتے ہی غیر یقینی صورت حال کا خاتمہ ہوجائے گا۔

ہارون شریف نے امید ظاہر کی کہ لانگ ٹرم میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں، سرمایہ کار غیر یقینی صورت حال میں پیسہ بنا رہے ہیں،پیسہ بنانے والے موقع ملتے ہی کھیلتے ہیں۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض منظور ہوتے ہی غیر یقینی کم ہو جائے گی،مارکیٹ میں ایڈجسٹمنٹ کا دور چل رہا ہے، نئے بجٹ سے حکومت کی پالیسی واضح ہوجائے گی۔

ہارون شریف نے کہا کہ بجلی، گیس مہنگی، شرح سود بڑھنے سے کمپنیوں کا منافع سکڑ جاتا ہے، شارٹ ٹرم سرمایہ کار ایک جگہ سے پیسہ نکال کر دوسری جگہ لے جاتے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کی لانگ ٹرم صورت حال تسلی بخش ہے۔

Source
 

Back
Top