موبائل فون کی روشنی بینائی سے محروم کرسکتی ہے

موبائل فون کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،لیکن اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال آپ کو بینائی سے محروم کرسکتا ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون سے نکلنے والی نیلی روشنی سے آنکھوں کے ریٹینا کے خلیات مردہ ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور حد سے زیادہ استعمال کے نتیجے میں انسان مکمل اندھے پن کا شکار بھی ہو سکتاہے جبکہ اندھیرے میں موبائل فون کا استعمال زیادہ نقصان کا باعث بنتا ہے ۔
محققین کے مطابق موبائل فون سے نکلنے والی نیلی شعاعیں بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں کی بینائی ختم ہونے کی بڑی وجہ بن رہی ہیں اور نیشنل آئی
انسٹیٹیوٹ کے مطابق 50 برس سے زائد عمر کے افراد میں بینائی سے محروم ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
https://jang.com.pk/news/533882
انسٹیٹیوٹ کے مطابق 50 برس سے زائد عمر کے افراد میں بینائی سے محروم ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔
https://jang.com.pk/news/533882