Joker
Minister (2k+ posts)
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کراچی کی 8 سالہ عفیفہ کا علاج کرانے کا اعلان

کراچیوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی کی 8 سالہ بچی عفیفہ کا مفت علاج کرانے کا اعلان کردیا۔انہیں جیو نیوز
کے ذریعے پتا چلا کہ کراچی میں ایک آٹھ سال کی بچی ہے جسے زندہ رہنے کے لیے بار بار خون کی ضرورت پڑتی ہے،
اس کا بلڈ گروپ اتنا نایاب ہے کہ پورے ملک میں صرف 8افراد ہی اسے خون دے سکتے ہیں۔ علاج ممکن ہے لیکن لاکھوں
روپے کا بندوبست کیسے ہو؟ بوند بوند خون جب اس کے جسم میں اترتا ہے تو اسے زندگی کے ہونے کا احساس دلاتا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق عفیفہ خون کے عارضے تھیلیسیمیا میں مبتلا ہے،لیکن زیادہ بڑی بات یہ ہے کہ عفیفہ دنیا کے ان دو سو
نایاب لوگوں میں ہے،جن کا بلڈ گروپ او ایچ پازیٹو یعنی بمبی بلڈ گروپ ہے۔عفیفہ کو زندہ رہنے کیلئے ہر ماہ بمبی بلڈ گروپ
کی ضرورت پڑتی ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق عفیفہ کے مکمل علاج پر تیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔اسپتال سے واپس آکر
عفیفہ دوستوں کے ساتھ کھیلتی بھی ہے اور خوب پڑھتی بھی ہے، مگر یہ سب کچھ اپنی ماں کو اشاروں سے بتاتی ہے،کیونکہ
قوت گویائی اور سماعت سے محرم ماں نہ اپنی بچی کی درد بھری آواز سن سکتی ہے اور نہ ہی اس کو دلاسا دے سکتی ہے،
لیکن آنکھوں سے سب کچھ کہنے کی پوری پوری کوشش ضرور کرتی ہے ،جس سے ننھی عفیفہ کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں۔
ایک نجی ادارے میں ملازمت کرنے والا باپ جہاں بچی کے لیئے بمبئی بلڈ گروپ کی تلاش میں ملک میں موجود صرف آٹھ
لوگوں کی منت و سماجت کرتا ہے وہیں مکمل علاج کیلئے پریشان بھی رہتا ہے۔ننھی منی عفیفہ کی زندگی میں صحت یابی اور
خوشیوں کے رنگ لانے کا واحد حل بون میروٹرانسپلانٹیشن ہے، علاج ممکن ہے، غریب والدین ایسے ہاتھ کے منتظر تھے جو
آگے بڑھ کر انہیں سہا را دے۔ماں بیٹی دعا کرتی تھیں کہ کاش خدا کوئی وسیلہ پیدا کردے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے
عفیفہ کی متعلق جیو نیوز پر خبر دیکھ کر اس بچی کے مفت علاج کرانے کا اعلان کردیا جس سے امید ہو چلی ہے کہ ایک
معصوم کلی مرجھانے سے بچ جائے گی۔
http://urdu.geo.tv/UrduDetail.aspx?ID=137484