پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 322 پوائنٹس کا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے مہنگا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 15 پیسے مہنگا ہوا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ دوران ٹریڈنگ ایک وقت میں مارکیٹ 400 پوائنٹس سے زائد بھی بڑھ گئی، مگر اختتام پر 100 انڈیکس تین سو بائیس پوائنٹس کے اضافے سے 33 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی تیزی کے باعث حصص کی مالیت میں 40 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کئی کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت کافی حد تک کم ہو چکی ہے جس کو دیکھتے ہوئے انویسٹرز سٹاک مارکیٹ میں بڑھ چڑھ کر سرمایا لگا رہے ہیں۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھنے سے امریکی کرنسی 15 پیسے اضافے سے 156 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا۔

https://urdu.dunyanews.tv/index.php...plmeucbcbZDxNs8ksFpEQO_ePvsiQGWqUPeSMoEkypcaQ