Geek
Chief Minister (5k+ posts)
[h=1]منٹوں میں چارج ہونے اور ہفتوں تک چلنے والی بیٹریاں[/h]
نئے تجربوں کے بعد یہ بات ممکن ہے کہ فون کی ایسی بیٹریاں بنائی جا سکتی ہیں جو منٹوں میں چارج ہوں گی اور ہفتوں تک چلیں گی۔
یہ تجربے سلیکون سُپر کیپسیٹر پر کیے گئے۔
امریکی سائنسدانوں نے سلیکون کے ایسے آلات بنائے ہیں جن سے فوری طور پر بیٹری کو چارج کیا جاسکتا ہے۔
سستے سُپر کیپسیٹر سے دوبارہ قابِل استعمال توانائی کے وسائل میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
سلیکون کے یہ حصے موجودہ چِپ پروڈکشن سسٹم میں آسانی سے لگائے جا سکتے ہیں۔
کاربن سے بنائے گئے سُپر کیپسیٹر کو پہلے ہی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں اور ونڈ ٹربائنز میں توانائی سٹور کرنے کے نظام کے طور پر استعمال کیا جا چکا ہے۔
ٹینیسی کی ایک یونیورسٹی کے انجینیئرنگ کے محکمے کے سائنسدانوں نے سُپر کیپسیٹر کے سائز اور اس پر آنے والی لاگت کو کم کرنے کے لیے مختلف چیزوں پر تجربے کیے ہیں۔
سائنسدانوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ کس طرح سلیکون پر کوٹنگ کمرشل سُپر کیپسیٹر کی طرح کام
کر رہی تھی۔ اس کوٹنگ کے سبب سُپر کیپسیٹر فوراً توانائی کو سٹور کر لیتے ہیں اور موجودہ بیٹریوں کے مقابلے دیر تک کام کرتے ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2013/10/131025_battery_phones_recharge_nj.shtml