Matie Khan
Politcal Worker (100+ posts)
آسٹریلوی سیاح ’پاکستان‘کے سحرمیں مبتلا ہوگئیں

صوفی اسمائلز کے نام سے ٹریول بلاگنگ کی دنیا میں مشہور آسٹریلوی سیاح صوفی ساوٗتھ ہال ان دنوں اپنے 12 ماہ طویل سفر پرہیں اوراس سفر میں ان کی ہم سفر ہے ان کی لینڈ رووَر جیپ اور بے شمار اجنبی دوست جو انہوں مختلف ممالک میں مل رہے ہیں۔
صوفی کا یہ سفر ایک سال تک جاری رہے گا اوراس دوران وہ سنگاپور سے لندن تک لگ بھگ 50،000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گی۔


صوفی رواں ماں اگست کی پہلی تاریخ کو پاکستان میں وارد ہوئیں تھیں اور لاہور اور اسلام آباد میں مختصر قیام کے بعد شاہراہ قراقرم کے ذریعے چین کی
جانب روانہ ہوگئیں۔


صوفی کے اس سفر میں موٹر سائیکلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مہمان نواز ممبران نے ان کا ساتھ دیا اور ان کی ایسی آوٗ بھگت کی کہ صوفی پاکستان
اور پاکستانیوں کی مداح ہوکر رہ گئیں۔

صوفی نے پاکستان کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں دنیا میں جہاں بھی گئی ہوں پاکستان ان میں سب سے زیادہ مہمان نواز
اور دوستانہ مزاج رکھنے والا ملک ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ناصرف یہ کہ یہاں کے لوگ انتہائی عمدہ مزاج کے حامل ہیں بلکہ یہ دنیا کے حسین ترین ممالک میں سے ایک ہے‘‘۔
صوفی کے مطابق ’’قراقرم ہائی وے پر سفر کرنا انتہائیی دلفریب اورمحسور کردینے والا تجربہ تھا جسے وہ زندگی بھر فراموش نہیں کرسکتیں‘‘۔
Not only has Pakistan been one of the friendliest countries we've visited, it's also been
one of the most beautiful….




موٹرسائیکل ایسوسی ایشن کے اراکین سفرمیں صوفی کے ہم رکاب رہے اورقدم قدم پران کی رہنمائی اورمدد کرتے رہے۔

صوفی کا خیال تھا کہ پاکستان نوواردوں کے لئے ایک مشکل ملک ثابت ہوسکتا ہے لیکن انہیں یہاں کے مقامی افراد کا تعاون شامل رہا جس کے بدولت وہ
بغیر کسی دشواری کا شکار ہوئے پاکستان کی سیاحت انتہائی آرام دہ انداز میں کرسکیں۔
انہوں نے اس بات پر تاسف کا اظہار کیا کہ انہوں نے پاکستان میں انتہائی مختصر قیام کیوں رکھا، صوفی کا کہنا تھا کہ وہ یہاں دوبارہ ضرور آئیں گی اور ان سب
افراد سے دوبارہ ملیں گی۔
I’ve only been in Pakistan for a week and this unique country has already chipped away at my armour and
found its way to…
found its way to…
Source
- Featured Thumbs
- http://s21.postimg.org/d7asirz4n/image.jpg
Last edited by a moderator: