Sohail Shuja
Chief Minister (5k+ posts)
اچھا تو کیا میاں صاحب کو بھی آپ نے ایسے سمجھ رکھا ہے جیسے مودی ہے جو آئے روز جی ۲۰ سمٹ میں اور برکس کانفرنس میں اپنی انھی حرکتوں سے بے عزت ہوتا ہے؟
میاں صاحب نے جس طرح کشمیر کا ذکر کیا اسی طرح بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا کرنا تھا. میں نے لکھا بھی تھا مگر پھر واضح کر دوں کہ مودی کی طرح کا مطلب کہ بحیثیت وزیراعظم. الفاظ لہجہ اور موقع حکومت کی مرضی کا ہوگا مودی کی نہیں
میاں صاحب اگر بیان دے بھی دیتے ہیں، اور پھر اگر مودی کا بیان آجاتا ہے کہ پاکستان جھوٹ کہہ رہا ہے، پھراپنے آپ کو عالمی سطح پر کیسے سچا ثابت کرینگے؟ یہی بات نصرت جاوید کہہ رہا ہے
سچا ثابت نہیں کرنا. اپنا موقف بیان کرنا ہے. دنیا کی توجہ دلانی ہے تاکہ دنیا کے ذہن میں رہے کہ ایسا واقعہ ہوا ہے. دنیا کو عدالت مت سمجھئے
میاں صاحب نے کبھی اسکی تردید نہیں کی بلکہ اس ضمن میں فوج کے ادارے سے با ضابطہ بیان دلوایا، یہ نہ صرف انکی کامیابی کی مداحی ہے بلکہ دوسری طرف اپنے ملک میں آنے والے ایرانی صدر کو بھی پیغام دلوا دیا کہ آئندہ کے لیئےہوشیار رہیں۔ یہ سب میاں صاحب کی مرضی کے بغیر نہیں ہوا۔ اب آپ اگر مصر ہیں کہ میاں صاحب بھی کسی جلسے اور تقریب میں کھڑے ہو کر مودی اور عمران خان والی زبان استعمال کریں، تو اب یہ آپکا فرمائشی پروگرام تو نہیں ہو سکتا۔
جلسے کا نہیں کہا بلکہ بین الاقوامی فورم پر اس بات کا ذکر کرنے کا کہا ہے. آپ سے بات نہیں بن رہی ہے تو عمران خان کی جلسے والی زبان کو بیچ میں لا کر ایک مفت کا پوائنٹ مار رہے ہیں. پہلے بھی سمجھایا تھا کہ جلسے کی زبان اور ہوتی ہے اور یو این یا انٹرنیشنل فورم کی زبان اور. یہ میاں صاحب نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس زبان میں ذکر کرتے ہیں، مگر کرے تو سہی. وہ تو گونگا بنا ہوا ہے. فوج کے ادارے سے بیان دلوایا ہے تو خود بھی بیان دے کیوں کہ فوج کا ادارہ انٹرنیشنل لیول پر رابطے کا ذمہ دار نہیں ہوتا
[/right]
بھائی صاحب یو این میں اگر بات ہوتی ہے تو وہ ثبوت اور دلائل کی بنیاد پر ہوتی ہے، نہیں تو کل کو انھی کا بندہ اٹھ کر وہی حرکت کرتا ہے جیسے انڈیا کی سرجیکل سٹرایئک کے ڈرامے پر یو این موگپ نے کی۔۔۔ مطلب کہ انڈیا کی حد درجہ کی بی عزتی۔
اب ذرا سوچیں کہ نواز شریف نے ادھر یو این کی تقریر میں کلبھوشن کا نام لیا اور اسی وقت کسی نے انڈیا کی طرف سے ہاتھ اٹھا کر کہا کہ جھوٹ بول رہے ہو اور اس بندے، یعنی کلبھوشن سے تم نے جبری بیان دلوایا ہے، تو پھر بتایئں میاں صاحب کیسے اس سوال کا جواب دیتے؟