Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم
دراصل یہ ایک سنگین مسلہ ہے، ہم لوگ صرف حضرت عائشہ کا نام ہی جانتے ہیں ،
کیا کسی کو حضور کی باقی دس ازواج کے نام بھی یاد ہیں ؟
کیا کسی کو آپ کے بیٹوں اور بیٹیوں کے نام یاد ہیں ؟ یا صرف حضرت فاطمہ رضی الله تعالیٰ عنہ کا ہی نام یاد ہے ؟
یہ اس لے کہ ہم صرف متنازع باتیں ہی کہنے کے عادی ہیں.
سوره نور میں الله تعالیٰ نے بری سختی کے ساتھ ، بلکہ ڈانٹ کر حضرت عائشہ رضی الله تعالیٰ عنہ پر تہمت کی تردید کی ہے
کہ تم ایسا سوچ بھی کیسے سکتے ہو - اور یہی ایمان کی جڑ ہے- ذرا دیکھیے ، کن الفاظ میں الله تعالیٰ بیان فرماتے ہیں

سورة النور 24: 11- 17
بے شک جو لوگ یہ طوفان لائے ہیں تم ہی میں سے ایک گروہ ہے تم سے اپنے حق میں برا نہ سمجھو بلکہ وہ تمہارے لیے بہتر ہے ان میں سے ہر ایک کے لیے بقدرِ عمل گناہ ہے اور جس نے ان میں سے سب سے زیادہ حصہ لیا اس کے لیے بڑا عذاب ہے (١١) جب تم نے یہ بات سنی تھی تو مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنے لوگوں کے ساتھ نیک گمان کیوں نہ کیا او رکیو ں نہ کہا کہ یہ صریح بہتان ہے (١٢) یہ لوگ اس پرچار گواہ کیو ں نہ لائے پھر جب وہ گواہ نہ لائے تو الله کے نزدیک وہی جھوٹے ہیں (١٣) اور اگر تم پر الله کا فضل اور دنیا اور آخرت میں اس کی رحمت نہ ہوتی تو اس چرچا کرنے میں تم پر کوئی بڑی آفت پڑتی (١٤) جب تم اسے اپنی زبانوں سے نکالنے لگے اور اپنے مونہوں سے وہ بات کہنی شروع کر دی جس کا تمہیں علم بھی نہ تھا اور تم نے اسے ہلکی بات سمجھ لیا تھا حالانکہ وہ الله کے نزدیک بڑی بات ہے (١٥) اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں تو اس کا منہ سے نکالنا بھی لائق نہیں سبحان الله یہ بڑا بہتان ہے (١٦) الله تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ پھر کبھی ایسا نہ کرنا اگر تم ایمان دار ہو (١٧
Last edited: