کراچی پہلے غنڈوں کی فوج کے حوالے ہے - بس موصوف کو حوالے کر دیا جائے تو ستاں خیراں
الطاف بھائی مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ جب پچھلی حکومت میں کراچی کو اصلحہ سے پاک کرنے کا کہا جاتا تھا تو آپ کا کہنا ہوتا تھا کہ ایسا نہیں ہوگا پہلے وہاں آپریشن ہوناچاہئے جہاں سے کراچی میں اصلحہ آتا ہے وغیرہ وغیرہ اور اب جب آپ کے ابوجان آمریکہ کو کراچی کے راستے سے ہوکر جاناہے تو آپ کو آپریشن یاد آگیا ہے۔ کبھی تو پاکستان کے بارے میں سوچ لیا کروں اپنے آقاؤں کے علاوہ ۔
جی بلکل آپریشن ہونا چاہیے اور سب سے پہلے نائین زیرو سے شروع ہونا چاہئے ۔ پھر لیاری ،کٹی پہاڑی ، سہراب گوٹھ ،ملیر میں بھی آپریشن ہونا چاہیے ۔ اور اگر کہیں ہو یا نہ ہو تو الطاف بھائی کی خواہش کے مطابق وہاں تو آپریشن ہونا ہی چاہیے جہاں سے آمریکی افواج کا انخلاں ہونا ہے۔
آپ لوگوں کا بغض و عناد اتنا بڑھا ہوا ہے کہ آپ لوگوں کو کچھیوں پر ہوتا ظلم و ستم نظر آنا بھی بند ہو چکا ہے۔
آپ لوگوں کو کراچی کی بزنس کمیونٹی پر تو ہوتا ظلم و ستم کبھی نظر ہی نہیں آیا کیونکہ آپ بزنس کمیونٹی کو سزا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ہزار ساشوں کے باوجود کھل کر پھر بھی متحدہ کو سپورٹ کرتی ہے۔
پہلے آپ لوگ رونا مچائے ہوتے تھے کہ کراچی کو فوج کے حوالے کیوں نہیں کیا جاتا۔
اب الطاف بھائی نے یہ بات کہہ دی ہے تو اس پر بھی آپ کو رونا دھونا جاری رہے گا، اور فقط سمت الٹی ہو جائے گی کہ الطاف بھائی نے مطالبہ کر دیا ہے، چنانچہ اب ہرگز فوج نہ لگوائی جائے۔
آپ کا بغض چھپائے نہیں چھپتا
نائن زیرو پر پولیس ہر وقت آ جا سکتی ہے، نائن زیرو سے کہیں معصوم آبادی پر گولیوں کی بوچھاڑ نہیں ہو رہی اور نہ ہی راکٹ داغے جا رہے ہیں۔
مگر سہراب گوٹھ اور لیاری کا علاقہ تو پولیس کے لیے نو گو ایریا ہے، جہان ہر ہر قسم کے جرائم ہو رہے ہیں، جن کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کچھیوں کو ہجرت کرنا پڑی۔۔۔۔ کراچی میں واحد قوت جو کچھیوں کی مدد کر رہی ہے، وہ ہے متحدہ۔ اور انکا سردار نبیل گبول پہلے ہی متحدہ میں شرکت کر چکا ہے۔ کراچی کا ہر مظلوم طبقہ جلد یا بدیر متحدہ اور الطاف حسین کے دامن میں پناہ لینے آئے گا۔
نہ تو امریکہ افغانستان سے نکل رہا ہے، اور نہ ہی لیاری کے حالات کا تعلق افغانستان سے ہے، مگر آپ کا بغض و عناد آپ کو ہر طرح کی بہتان تراشی پر مجبور کر رہا ہے۔
پچھلے دور حکومت میں کچھی برادری کے ساتھ ایسا برا سلوک نہیں ہوا تھا اور نہ ہی ہزاروں کی تعداد میں انہیں اپنے گھر بار چھوڑ کر ہجرت کرنا پڑی تھی۔ مگر آپ کو کچھی برادری نظر آنے کی بجائے فقط اپنا بغض و عناد ہی نظر آتا ہے جو کچھیوں کو چھوڑ کر آپ افغانستان پہنچ گے۔ شرم کریں کچھ۔
اور بغض و عناد کا شکار نہ ہوتے تو دیکھ پاتے کہ اس مطالبے میں کوئی خرابی نہیں ہے کہ کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے کا سوال ہے تو پورے پاکستان سے اسلحے کی ترسیل کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ بالکل لاجک کی بات ہے مگر آپ نہیں سمجھنا چاہتے۔
فوج کی کراچی تعیناتی کے بعد کراچی کے حالات کچھ بہتر تو ہو سکتے ہیں، مگر شہر سے اسلحہ ہرگز پاک نہیں ہو سکتا۔ کیا آپ کو یہ چھوٹی سی بات سمجھ نہیں آ سکتی؟
جناب نائین زیرو میں خود میں اپنی ان گنہگار آنکھوں سے اتنی بڑی تعداد میں اصلحہ دیکھ چکا ہوں کہ حیرانگی ہوتی ہے اتنا بڑی تعداد میں اصلحہ کس خوشی میں رکھا ہوا ہے۔ کراچی ایک دفعہ اصلحہ سے پاک ہوجائے تو جان چھوٹے کراچی والوں کی۔نائین زیرو میں بے شک گولہ باری نہیں ہوتی ہے لیکن نائین زیرو کا اصلحہ آپ کے شرپسند عناصر ضررورت استعمال کرتے ہیں۔ آپ کو کیا پریشانی ہے اگر نائین زیرو میں آپریشن کی ہم اپیل کر رہے ہیں۔
میری بھولی بادشاہ پوری دنیا اور خود آمریکہ ۲۰۱۴ میں افغانستان سے نکلنے کی بات کر رہا ۔ آمریکہ افغانستان سے نکلنے گا وہ بھی کراچی سے ہوتے ہوئے لیکن پھر بھی اپنا اثر رسوخ افغانستان میں رکھے گا اور انڈیا کا اثر رسوخ آمریکہ افغانستان میں چاہتا ہے۔لیاری میں جو اصلحہ پکڑا جاتا ہے وہ ناٹو افواج کا ہوتا ہے بہت بھولی ہیں آپ بہت ہی زیادہ
آپریشن سے آپ لوگوں کی مراد ہوتی ہے 1992 کا یکطرفہ آپریشن جس میں ماوائے عدالت آپ ہمارا خون بہانا چاہتے ہیں۔
لیکن آپریشن سے آپ کی مراد ہے غیر قانونی اسلحہ ضبط کرنا، تو بلاشبہ آپ سے زیادہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو علم ہے اور وہ مستقل نائن زیرو آتے جاتے رہتے ہیں، اور اگر کوئی غیر قانونی اسلحہ ہے یا کوئی غیر قانونی سرگرمیاں نائن زیرو پر ہو رہی ہوتیں تو وہ اور میڈیا آپ سے پہلے اسے رپورٹ کرتا۔
آپ کے جھوٹے پروپیگنڈے میں کوئی صداقت نہیں
متحدہ فوجی آپریشن کی بات کرتی ہے مگر جب کیا جاتا ہے تو پھر رونا دھونا شرو ع .
کچی برادری کا دکھ اور پریشانی بھی متحدہ کی وجہ سے ہے ، تازہ اطلاعات کے مطابق واپس آنے والوں کے ساتھ متحدہ کے دہشتگرد بھی موجود ہیں ، تاکہ علاقے پر قبضہ کیا جا سکے .
پہلے بھی بتا چکا هوں کہ میں نے لیاری میں کافی عرصہ گزارا ہے ، بلوچ اور کچی دونوں پی پی پی کے ووٹر تھے جب سے متحدہ نے کچی برادری کو یہ سبق پڑھایا ہے کہ تم مہاجر ہو اس کا آپس میں تصادم ہو رہا ہے .
متحدہ لیاری کے سینٹر میں داخل نہیں ہو سکتی اور شرارت نہیں کر سکتی وہاں کچی اور بلوچ امن سے رہ رہے ہیں ، لیاری کا نیا کمہار واڑہ اس کی ایک زندہ مثال ہے ، جہاں چاروں طرف بلوچ آبادی ہے اور بیچ میں کچی آبادی ہے ، گبول پارک کے قریب .
تصادم اس وجہ سے نہیں کہ متحدہ کے غنڈے وہاں نہیں پہچ پاتے ، کچی ایک امن پسند قوم ہیں ، میمن اور کچی برادری کو "مہاجر " کا نسخہ متحدہ کے لوگوں نے پڑھایا ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے اصل باشندے بھی یہی ہیں (لیاری کے بلوچ بھی پرانے کراچی کے رہائشی ہیں ) .
لیاری میں ہر زبان /عقیدے کے لوگ رہتے ہیں کبھی کسی کو کچ نہیں کہا گیا مگر جب متحدہ نے بلوچوں کو قتل کرنا شرو ع کیا تو بلوچوں نے بےقصور اردو بولنے والوں کو بسوں سے اتار اتار کر قتل کیا جن کا متحدہ سے کوئی تعلق ہی نہ تھا ، کرے کوئی اور بھرے کوئی ،،،،،
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|