Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کرنے کی کوشش کا دعویٰ کیا گیا تھا
ممبئی (دنیا نیوز) بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد نکلیں۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل خبر سامنے آئی تھی جس میں بھارتی اداکارہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کرنے کی کوشش کا دعویٰ کیا گیا تھا اور انکی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی تاہم اب وضاحت کی گئی ہے کہ ایشوریہ رائے کی جانب سے خود کشی کی کوشش کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ایسی کسی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایشوریہ کے اپنے سسرا ل کیساتھ تعلقات ٹھیک ہیں اور وہ ان کیساتھ خوش ہیں۔
- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/364057#sthash.kNFyHy6Q.dpuf