امریکا پاکستان میں امن نہیں چاہتا، چوہدری نثارعلی خان فوٹو: ایکسپریس نیوز
اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پتا نہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امریکا کی جانب سے ڈرون حملہ نہ کرنے کی بات پر کیسے یقین کر لیا جبکہ خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں امریکی ڈرون حملے کے بعد نہیں کہا جا سکتا کہ امریکا ہمارا دوست ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ امریکا یہی الف لیلی کی کہانی لے کر ان کے پاس آنا چاہتاتھا مگر انہوں نے امریکی بات سننے سے انکار کر دیا، حالیہ ڈرون حملے کے بعد کیسے کہا جا سکتا ہے کہ امریکا ہمارا دوست ہے، امریکا پاکستان میں نہ تو امن چاہتا ہے اور نہ ہی طالبان سے مذاکرات، ملک میں جو آگ لگی ہوئی ہے وہ امریکی ڈالروں کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ڈالروں اور عزت نفس میں فرق کر لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو میں واقع مدرسے پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے، ہنگو میں ہونے والا ڈرون حملہ قبائلی اور نیم قبائلی علاقے کے باہر کسی بھی مقام پہلا ڈرون حملہ تھا۔
I think Nisar is transforming into Ghairat Mand Pakistani