battery low
Chief Minister (5k+ posts)
اسلام آباد (مدثرعلی رانا)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا کہ امیر ترین 5 فیصد لوگ سب سے زیادہ سالانہ 16 سو ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کر رہے ہیں، 5 لاکھ افراد 12 سو 33 ارب روپے اور 23 لاکھ افراد 378 ارب روپے کا ٹیکس چوری کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1934160044100063458
امیر ترین 5 فیصد لوگ محض 619 ارب روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں،95 فیصد پاکستانی ٹیکس دینے کے قابل ہی نہیں،ٹیکس نیٹ میں توسیع کے بجائے امیر وں سے زیادہ ٹیکس لینے کی ضرورت ہے ، پاکستان میں دولت کی تقسیم غیر منصفانہ ہو چکی ہے ، ٹیمپرڈ، کٹ اینڈ ویلڈ، اور ری اسٹیمپڈ چیسیس والی گاڑیوں کوضبط کرنے کے ایک ماہ کے اندرتباہ کردی جائیں گے ۔
سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہو ا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ٹاپ 1 فیصد امیر گھرانوں کی سالانہ اوسط آمدنی 1 کروڑ 32 لاکھ روپے ہے اور ان کی تعداد 6 لاکھ 70 ہزار ہے ، ایف بی آر کے پاس ٹیکس فائلرز کی تعداد 60 لاکھ ہے ، ملک میں باروزگار افراد کی تعداد چھ کروڑ 70 لاکھ ہے ، خواتین کی بڑی تعداد تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہے ۔
راشد لنگڑیال نے بتایاکہ فنانس بل میں سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بینک لیز پر چھڑوانے کی سہولت ختم کر دی گئی ۔سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو اب بینک گارنٹی پر نہیں چھڑوایا جا سکے گا ۔ ایف بی آر ممبر کسٹمز پالیسی واجد علی نے انکشاف کیا کہ کچھ ٹمپرڈ گاڑیوں کو ایف بی آر خود بھی استعمال کر رہا ہوتا ہے ۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئندہ 5 برسوں میں ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی کو ختم کر دیا جائے گا ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں سینیٹر دنیش کمار نے کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کرنے کی تجویز دی جس کی کمیٹی نے حمایت کی، خزانہ کمیٹی نے ایف بی آر اہلکاروں کو گرفتاری کے اختیارات دینے کی مخالفت کی ۔
Source
Last edited by a moderator: