احسن اقبال،دانیال عزیز کشیدگی،رانا ثنا اللہ نے خاموشی توڑ دی

9jhjhjkgfkfdhgdfg.png

نارووال کے اس مسئلے کو اگر پورے ملک پر مسلط کر دیا جائے تو یہ کوئی مناسب بات نہیں : رہنما ن لیگ

سابق وفاقی وزیر داخلہ وصدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکانومی میں شامل ہوں۔

ملک کے غریب لوگوں کی زندگی مشکل کے بجائے اب ناممکن ہوتی جا رہی ہے جس کے لیے ہم ملک کو 2017ء اور 18ء کے ٹریک پر واپس ڈالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ ملک اب اس پوزیشن پر پہنچ چکا ہے کہ ملکی بحرانوں سے جنگ لڑیں یا اپنی جنگ لڑیں۔


رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز اور احسن اقبال کے درمیان جاری تنازع کی اصل وجہ بھی بتا دی، ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹی رہنما ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں، ان کے درمیان ایک صوبائی حلقے کے ٹکٹ کی وجہ سے ناراضگی ہے۔ احسن اقبال اپنے بیٹے کو نارووال سے انتخابات لڑوانا چاہتے ہیں جبکہ دانیال عزیز کی خواہش ہے کہ اس نشست سے وہ اپنے بیٹے اویس قاسم کو الیکشن لڑوائیں۔

انہوں نے کہا کہ نارووال کے اس مسئلے کو اگر پورے ملک پر مسلط کر دیا جائے تو یہ کوئی مناسب بات نہیں ہے، دونوں رہنمائوں کے بیٹوں میں سے کون اس نشست سے الیکشن لڑے گا اس کا فیصلہ پارٹی میرٹ پر کرے گی۔ کیا مہنگائی احسن اقبال نے کی یا میڈیا پر مشکل مریم اورنگزیب کی وجہ سے تھی، اگر ان دونوں رہنمائوں کا معاملہ تھا تو دانیا عزیز کو 16 مہینوں کے دوران بات کرنی چاہیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے نوجوان ہونے یا عمردرازی پر پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ نہیں کرتی بلکہ اس بات پر کرتی ہے کہ مطلوبہ نشست کون جیت کر دے سکتا ہے۔ الیکشن کی ٹکٹ کے فیصلے عمر کی بنیاد پر نہیں ہوتے، اس کے لیے کم سے کم 25 سال عمر ہونی چاہیے، الیکشن اس وقت تک لڑا جا سکتا ہے جب تک کہ ہاتھ پائوں سلامت ہیں۔

واضح رہے کہ دانیال عزیز نے جیو نیوز کے پروگرام میں احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی تھے، اگر پی ٹی آئی مہنگائی کی ذمہ دار تھی تو انہوں نے تحقیقات کیوں نہیں کروائیں؟ بہترین کارکردگی والے پارٹی میں بلامقابلہ ہی منتخب ہوتے ہیں، احسن اقبال کا بیٹا بھی ضلع کا چیئرمین بلامقابلہ ہی بنا تھا، مریم اورنگزیب کی کارکردگی سے پارٹی کو جو نقصان ہوا اس پر پھر بات کروں گا۔
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
Rana Sana is way better then Raja Riaz both politically and administratively but for some reason Inqalab found hope in a ghamar like Raja Riaz and decided to get rape by him 😝😜🤪🤓
 

Back
Top