کوئی آپشن ’بی‘ نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے:مفتاح اسماعیل

mifta-ismail-pak-one-ee.jpg


پاکستان کے پاس آئی ایم ایف آخری آپشن ہے،مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس کوئی آپشن ’بی‘ نہیں ہے، آئی ایم ایف آخری آپشن ہے،سنو ٹی وی کے پروگرام برعکس رانا سے گفتگو میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا جب کوئی اور قرض نہیں دے رہا ہوتا تو آخری امید آئی ایم ایف ہوتی ہے،آئی ایم ایف کا کام یہ ہے کہ جن ممالک کو کوئی اور قرض نہ دے انہیں آئی ایم ایف قرض فراہم کرے،جب کوئی پیسے نہیں دیتا تو سب آئی ایم ایف کے پاس ہی جاتے ہیں۔


مفتاح اسماعیل نے کہا ہم کیونکہ تیاری نہیں کرتے اس لئے ہمیں آئی ایم ایف کے ایمرجنسی روم میں بار بار جانا پڑتا ہے،آئی ایم ایف ی شرائط ہیں کہ پاکستان کو سخت بجٹ دینا ہے، دوست ممالک سے چھ ارب ڈالر لے کر آئیں،آئی ایم ایف سے معاہدہ بہت ضروری ہے،ورنہ اکتوبر نومبر میں حالات برے ہوجائیں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے ممالک بعض اوقات پھنس جاتے ہیں،انیس سوبانوے میں بھارت پھنس گیا تھا، اس وقت سونا گروی رکھوانے تک کی نوبت آگئی تھی۔

اس سے پہلے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا پاکستان کی موجودہ صورتحال میں امکانات بہت زیادہ ہیں کہ ہم ڈیفالٹ کر جائیں گے، پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پرگرام کی جناب جانا ہو گا،جون میں آئی ایم ایف پروگرام کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان ایک سہ ماہی تو نکال لے گا لیکن دوسرے سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان کا آئی ایم ایف کے بغیر گزارنا تقریباً ناممکن ہے۔ پاکستان کو فوری طور پر نئے آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا ہوگا۔