سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ جج کیخلاف شکایات پر کارروائی شروع کردی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف ریفرنس/شکایات سپریم جوڈیشل کونسل ممبر کو بھجوا دی ہیں جو ان شکایات کی جانچ کے بعد اپنی رائے سے کونسل کو آگاہ کریں گے ۔۔۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ جج کے خلاف شکایات پر کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات کونسل ممبر کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس کی جانب سے تمام شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کے ایک ممبر کو بھیجی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزامات کے تحت شکایت سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کی گئی تھی۔

درخواست گزار میاں داؤد کی جانب سے دائر کردہ شکایت آئین پاکستان کے آرٹیکل دو سو نو (5) کے تحت چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کے دفتر میں فائل کی گئی ہے۔

شکایات میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مبینہ مس کنڈکٹ، ،بدعنوانی، ٹیکس تفصیلات میں ردوبدل، اقربا پروری اور ایک سیاسی جماعت کے لیے نرم گوشہ رکھنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔