ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اظہر مشہوانی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کردیا

7azharmashwaniamnesty.jpg

ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیاء نےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اظہر مشہوانی کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیاء کے ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان میں اظہر مشوانی کی جبری گمشدگی کی خبروں سے پریشان ہیں، جن کا ٹھکانہ ابھی تک نامعلوم ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق جبری گمشدگیوں نے کئی دہائیوں سے پاکستان کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کو داغدار کر دیا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1640996199766568960
بین الاقوامی ادارے نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ تمام لاپتہ افراد کو فوری طور پر رہا کریں یا انہیں فوری طور پر کسی شہری عدالت کے جج کے سامنے پیش کریں تاکہ ان کی گرفتاری یا نظر بندی پر فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا انہیں رہا کیا جانا ہے یا نہیں۔