8 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

1reservemeazaaafa.png

8 ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا, زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا,اسٹیٹ بینک کے مطابق جون2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا,گزشتہ سال جون کے اختتام پر اسٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔

ددوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں اسٹینڈ بائی پروگرام کے دوسرے جائزے کیلئے نئی کابینہ کی تشکیل کےبعد اپنا مشن روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز نے کہا ہے کہ فی الحال توجہ موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام کی تکمیل پر ہے، جو اپریل 2024 میں ختم ہو رہا ہے، پاکستان میں نئی کابینہ کی تشکیل کے فوراً بعد اسٹینڈ بائی کے دوسرے جائزے کیلئے مشن بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاشی استحکام یقینی بنانے کیلئے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کا منتظرہے۔
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
کاروبار تباہ انفرا سٹرکچر تباہ امن تباہ سیاست تباہ باہر سے ٹکے کی انویسٹمینٹ نہیں آ رہی کمپنیاں دھڑا دھڑ بند ہو رہی ہیں بے روزگاری عروج پر ہے ملک پر سٹیبلشمنٹ کی مد د سے چوروں کا قبضہ ہے تو یہ اضافہ کیسے ہو گیا لگتا ہے یہ نمبر ساقے نے دئیے ہیں وہ ایسے نمبروں سے پہلے بھی پاکستانی عوام کو چونا لگا چکا ہے
 
DrGigyani

MPA (400+ posts)

No imports, no exports, no production, no developmental projects and robbing people with bills taxes and inflations plus expats sent 2.5 billions only in February. But this doesn't mean that the economy is growing.
 
Awan S

Chief Minister (5k+ posts)
کاروبار تباہ انفرا سٹرکچر تباہ امن تباہ سیاست تباہ باہر سے ٹکے کی انویسٹمینٹ نہیں آ رہی کمپنیاں دھڑا دھڑ بند ہو رہی ہیں بے روزگاری عروج پر ہے ملک پر سٹیبلشمنٹ کی مد د سے چوروں کا قبضہ ہے تو یہ اضافہ کیسے ہو گیا لگتا ہے یہ نمبر ساقے نے دئیے ہیں وہ ایسے نمبروں سے پہلے بھی پاکستانی عوام کو چونا لگا چکا ہے
This is past story, things have changed now, everything opening up.
 
Sarkash

Minister (2k+ posts)
وہ جیل میں بیٹھ کے سائیکل کے چکر پہ چکر لگا رھا ہے ۔
بشری نے بتایا تھا کہ چکروں میں بڑی برکت ہوتی ھے 🤣 ۔
Zardari kay doggy moo na khol phir choopa lagana par jaey ga 👋