3D Building in Dubai to be constructed

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
دبئی میں
3D
عمارت کا منصوبہ

5592c03164eb8.jpg



دبئی: متحدہ عرب امارات کے کمرشل مرکز دبئی میں تھری ڈی پرنٹر ٹیکنالوجی کی مدد سے دنیا کی پہلی کاروباری عمارت بننے جا رہی ہے۔


کابینہ امور کے وزیر محمد الگرگاوی نے منگل کو بتایا کہ اس عمارت کو بنانے کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنانے کی وسیع کوشش اور خلیجی ریاست کو جدت اور تھری ڈی پرنٹنگ کا عالمی مرکز بنانا ہے۔


تقریباً دو ہزار سکوائر فٹ پر مشتمل اس عمارت کا سیمنٹ، جپسم اور پلاسٹک پر مشتمل میٹریل اور فرنیچر تہہ در تہہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے استعمال میں لایا جائے گا۔


یہ منصوبہ ایک چینی کمپنی ون سن گلوبل کے اشتراک سے تعمیر ہو گا۔


خیال رہے کہ ون سن گلوبل نے تھری ڈی پرنٹرز کی مدد سے عمارتیں بنانا شروع کی تھیں۔

http://www.dawnnews.tv/news/1023218/