
پاکستان بھر میں آج یوم تکبیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا اور ملک بھر میں اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان کی طرف سے 26 برس پہلے آج ہی کے دن ایٹمی دھماکے کر کے جوہری طاقت بننے کا اعلان کیا گیا تھا اور اپنے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کو للکارا تھا کہ ہم سے پنگا لینے کی جرات نہ کرنا اور یہی ہوا کہ وہ پڑوسی ملک جو آئے دن پاکستان پر اپنے پنجے گاڑنے کی تاک میں لگا رہتا تھا اس کی ہمت نہیں پڑی کہ سامنے آکر کھڑا ہو سکے۔
پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنے کے بعد خود کو سپرپاور کہلانے والے امریکہ میں بھی جرات نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کے خلاف براہ راست کوئی فوجی کارروائی کر سکے۔ پاکستان معروف لیجنڈری اداکار وکامیڈین عمرشریف مرحوم نے بھی اسی موقع کے لیے ہلکے پھلکے انداز میں ایک بیان دیا تھا جو اب سچ ثابت ہوتا محسوس ہو رہا ہے اور ان کا یہ ویڈیو بیان آج یوم تکبیر پر سوشل میڈیا پر پھر سے وائرل ہو گیا۔
یوم تکبیر پر عمرشریف مرحوم کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ بتانے کی کوشش کر رہے تھے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود دشمنوں کے سامنے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے کیوں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1795336212775076070
عمر شریف اس ویڈیو میں کہہ رہے تھے کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ایٹم بم بنا لیا ہے اور ہم اب ایٹمی طاقت ہیں لیکن ہم اپنی ایٹمی طاقت پر کپڑا ڈال کر اسے چھپا کر بیٹھے ہیں تاکہ کسی کو اس کا پتا نہ چلے۔
عمر شریف کا کہنا تھا کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں اور ہم ہی ڈرے ہوئے ہیں، کوئی بھی ہم سے نہیں ڈر رہا کیونکہ لوگوں کو یقین ہے کہ یہ اسے چلا نہیں سکیں گے۔ ہمارے اوپر دنیا کا اتنا قرضہ ہے کہ جب بھی ہم ایٹم بم چلانے لگتے ہیں تو فون آ جاتا ہے کہ چلا رہے ہو تو ہمیں ہمارے پیسے دے دوجس پر ہمارے لوگ کہتے ہیں کہ اسے پھر کبھی چلا لیں گے ابھی اندر رکھ دو۔
عمرشریف مرحوم کی اس وائرل ہونے والی ویڈیو پر تبصرہ کرئے ہوئے ظہیر کان ہادی نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: عمرشریف مرحوم صاحب نے یہ بات بالکل سچ کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1795337196909793692
محمد مدثر کا کہنا تھا کہ: عمرشریف مرحوم جیسے عظیم لوگ بہت پہلے ہی ہمیں شوگر کوٹڈ وے میں یہ سمجھا گئے تھے لیکن ہم نا سمجھے اب ہمیں ان کی کہی باتین سمجھ آ رہی ہیں، پہلے ان کی بات پر ہنسا کرتے تھے اب رونا آتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1795362111310213375
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13umttssjhkhkhk.png