
پاکستانی صحافی وسیم ملک نے 190 ملین پاؤنڈز کیس پر جاری مباحثے میں اسٹیبلشمنٹ زدہ صحافیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں وسیم ملک نے کہا کہ اس وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کو اس قدر مضبوط شواہد کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے کہ ان کا بچنا ناممکن قرار دیا جا رہا ہے، مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اگر سزا نہ ہوئی تو سمجھا جائے گا کہ ڈیل ہو چکی ہے۔
وسیم ملک نے اسٹیبلشمنٹ زدہ صحافیوں پر الزام عائد کیا کہ انہیں کیس کے میرٹس کا علم نہیں ہے اور وہ بغیر کسی حقیقی معلومات کے بیانیہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے نیب کے کیس کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر "اختیارات کا غلط استعمال" اور "عوامی اعتماد کی مجرمانہ خلاف ورزی" کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، لیکن نیب کی تحقیقات اور شواہد اب تک ان الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1878450266468491713
وسیم ملک نے نشاندہی کی کہ 6 ستمبر 2024 کو سپریم کورٹ کے بینچ نے، جس کی سربراہی قاضی فائز عیسیٰ کر رہے تھے، نیب ترامیم کو بحال کیا، جن میں وفاقی کابینہ اور اس کی ذیلی کمیٹیوں کے فیصلوں کو نیب ریفرنسز سے استثنیٰ دیا گیا تھا، سوائے اس صورت میں جب مالی فوائد یا کرپشن کے الزامات ہوں۔ تاہم، القادر ٹرسٹ کے "چیف فائننشل آفیسر" جو نیب کے مرکزی گواہ تھے، نے عدالت میں گواہی دی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی مالی فوائد حاصل نہیں کیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ یہ کیس مزید انکوائری کا متقاضی ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ نیب کی موجودہ تحقیقات اور شواہد الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ وسیم ملک نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے بعد نیب نے کوئی مزید انکوائری نہیں کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے پاس مزید شواہد موجود نہیں ہیں۔
وسیم ملک کا کہنا تھا کہا ب چاہے کل ٹرائل کورٹ زیادہ سے زیادہ یعنی 14 سال سزا بھی سنا دے تو آپ اس کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ اپیل کی صورت میں آنے دیں، نیب الٹے پاؤں دوڑے گا، اور اس کیس کا بھی وہی حشر ہوگا جو دیگر مقدمات میں ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ زدہ صحافیوں نے اپنے طور پر عدالت لگا رکھی ہے، حالانکہ ان میں سے کسی نے کیس کی فائل نہیں پڑھی اور نہ ہی ٹرائل کی رپورٹنگ کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1878437106655346708
https://twitter.com/x/status/1878475141451034911
https://twitter.com/x/status/1878503725804773660
Last edited: