قومی احتساب بیورو( نیب ) نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ارکان کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہیں، نیب نے 22 سابق وفاقی وزراء اور کابینہ ارکان کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور ان کے نام موجود گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
نیب نے اس حوالے سے تمام صوبوں کے سیکرٹری ایکسائز کو ان سیاسی رہنماؤں کے نام پر موجود گاڑیوں، جائیدادوں اور زمینوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہےاور انہیں مراسلے جاری کردیئے گئے ہیں، مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ ان تمام افراد کی جائیدادوں اور2018 سے اب تک ان کےنام یا ٹرانسفر کی جانے والی گاڑیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
جن سابق کابینہ ارکان کے خلاف چھان بین شروع کی گئی ہے ان میں شیخ رشید احمد، اسد عمر، حماد اظہر، پرویز خٹک، عمر ایوب، فواد چوہدری، علی زیدی، فیصل واوڈا ، غلام سرور، علی امین گنڈا پور، شیریں مزاری، اعظم سواتی، شفقت محمود، مراد سعید ، فروغ نسیم، اعجاز احمد شاہ، خالد مقبول صدیقی اور خسرو بختیار کے ناموں پر موجود جائیدادوں ، گاڑیوں اور دیگر اثاثہ جا ت کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔