
بھارتی شوبز نے چربہ تیار کرنے میں اپنا الگ ہی مقام بنا لیا ہے، انہوں نےقسم کھا رکھی ہے کہ خود سے کچھ نہیں کرنا صرف بنے بنائے پر ہی اپنی مہریں لگانی ہیں۔ اب بھارت کے مشہور ڈرامہ ساز نے پاکستانی ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" کو کاپی کر کے ڈرامہ بناڈالا ہے جس کو "کامنا" کا نام دیا گیا ہے۔
بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں ایک عرصے سے کچھ نیا دیکھنے کو نہیں مل رہا، وہاں بننے والی نئی فلمیں اور ڈرامے تقریباً دوسرے ممالک کی انڈسٹریز سے کاپی کر کے ہی بنائے جاتے ہیں جن میں ہالی ووڈ، بنگالی فلم انڈسٹری، تامل اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بھی شامل ہے۔
"کامنا" کے نام سے بننے والے اس ڈرامے کا ٹریلر جاری ہوتے ہی دیکھنے والوں نے کہہ دیا ہے کہ یہ تو ہوبہو پاکستانی ڈرامے کی کاپی بنا دی گئی ہے۔ سوشل میڈٰیا صارفین بھارتی ڈرامہ ساز کی اس حرکت پر اسے تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ڈرامہ ساز نے کام چوری کی انتہا کر دی ہے۔
بھارتی ڈرامے "کامنا" کا ٹریلر دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ ڈرامہ پاکستانی ڈرامے کو کاپی کر کے بنایا گیا ہے۔ کیونکہ اس کے کردار، سین، ڈائریکشن اور حتیٰ کے ڈائیلاگ بھی میرے پاس تم ہو سے کاپی کر کے لکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستانی ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو کے ضرورت سے زیادہ اپنی خواہشات کی تکمیل کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔ اس کا ایک بیٹا اور شوہر ہے جو کہ سرکاری افسر ہے۔ مگر وہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کیلئے شوہر کو چھوڑ کر ایک کاروباری شخص سے شادی کرنے کو تیار ہو جاتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈرامے (کامنا) کا ٹریلر دیکھ کر صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی ناظرین بھی تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اس ڈرامے کو پاکستانی ڈرامے سے کاپی کر کے بنایا گیا ہے۔ بھارتی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ڈرامہ دیکھ چکے ہیں اس لیے اب انہیں اس ڈرامے میں کچھ خاص نظر نہیں آرہا۔

ایک صارف نے اس ٹریلر کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرے پاس تم ہو کا بھارتی ورژن بنایا گیا ہے۔ جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ کیا ان کو ہی ایسا لگ رہا ہے کہ یہ پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ری میک ہے۔ اس کی تو صرف 25 اقساط تھیں مگر بھارتی میں اسے کھینچ کر 200 تک لیجایا جائے گا۔


ایک صارف نے تو کرداروں کے بھارتی ناموں کو بھی پاکستانی ڈرامے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کردار تو سب وہی ہیں جو میرے پاس تم ہو میں تھے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ نام بدلنے کی پریشانی کیوں لی نام بھی وہی رکھ لیتے۔ یہی نہیں ایک اور صارف نے کہا کہ ان کو بلاوجہ ڈرامہ کھینچنا ہے کیونکہ وہ اسے کئی سال تک چلانے والے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kaamn1n1121.jpg