‘حکومت نے سٹے بازوں کی جیب گرم کرنے کی تیاری کرلی’

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
PSX.png


لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اسٹاک مارکیٹ کو بچانے کیلئے غریبوں کا 20 ارب سٹے میں لگانے جا رہی ہے، غریبوں کا چولہا بے شک ٹھنڈا ہوجائے لیکن
سٹے بازوں کی جیب گرم رہنی چاہیے۔


انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مہنگائی کے بوجھ تلے غریب مرگیا۔ اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ دار کو بچانے کیلئے عوام کا 20 ارب سٹہ پہ لگایا جا رہا ہے۔ غریب کا چولہا ٹھنڈا ہو جائے سٹے بازوں کی جیب گرم رہے۔

https://twitter.com/x/status/1129407408542031873
دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان اور اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی کے پیش نظر وفاقی حکومت متحرک ہوگئی ہے۔ وفاقی مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی۔


مشیرخزانہ حفیط شیخ نے اسٹاک ایکسچینج حکام کو مارکیٹ کوسنبھالنے کے تمام اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کے
ذریعے 20 ارب روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔

مزید برآں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر15 ہزار894 اعشاریہ 4 ملین ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران
اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 138 ملین روپے کی کمی کے بعد 8.845 ارب ڈالر رہا۔

اس وقت میں مجموعی سیال (لیکوئیڈ ) زرمبادلہ کے ذخائر 15 ہزار 894 اعشاریہ 4 ملین ڈالر ہیں۔ کمرشل بینکوں کے پاس مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.048 ارب ڈالر ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے قبل عمران خان کو خود ہی اقتدار سے الگ ہوجانا چاہیے ورنہ عوام انہیں خود وزیر اعظم ہاؤس سے نکال دیں گے۔

ڈالر کی آج ایک سنچری اور ایک ففٹی ہو گئی ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈالر 151 روپے تک پہنچ گیا ہے، معاشی ارسطو اسد عمر کی ناکامی کے بعد اب حماد اظہر کے مستعفی ہونے کی باری ہے۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
سب مافیا کا کھیل ھے ۔ ۔ ۔
امرتسری بھڑوے کی پالی ہوئی 35 سالہ پرانی
پوری بیوروکریسی کپتان کے خلاف صف آراء ھو چکے ہیں

Listen carefully, First 40 seconds.....
 
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
LOLZZZ Chor Machae Shor.

Yeh wohi Banda hai jis ne kaha tah "Mian Sahab ap Fikar na karay, log Panama ko bhool jaengay".
 

AhmadSaleem264

Minister (2k+ posts)
Lol pichlaya poray maheenay sai shor daala hoa hai k stock market giri ja rhi hai maryam nawaz ki tweets or mhafeez ki posts hi nhi khatam ho rhi thin stock exchange pai or aj jab sanbhala dia ja rha hai to sattay bazon ko protection.
wah munafqat tera hi aasra
 

Back
Top