
مشہور خبررساں ادارے اے آروائی نیوز پر ایک اینکر نے یوم اقبال کے موقع پر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کسی اور کی نظم کو اقبال سے منسوب کردیا، سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے نیوز بلیٹن پر ایک نیوز اینکر نے یوم اقبال کی مناسبت سے شاعر مشرق کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کی ہی ایک نظم پڑھنے کا اعلان کرتے ہوئے کچھ اشعار پیش کیے جو علامہ اقبال کے بجائے کسی اور ہی شاعر کے تھے، اس نظم کا ایک شعر ملاحضہ کیجیئے:
حیران ہوں میں اپنی حسرتوں پر اقبال
ہر چیز خدا سے مانگ لی، مگر خدا کو چھوڑ کر
ایک بڑے خبررساں ادارے کے نیوز بلیٹن میں شاعر مشرق سے کسی اور کی نظم منسوب کرکے چلانےکی غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سینئر صحافی مبشر زیدی نے یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعر علامہ اقبال کا نہیں بلکہ ان کے میڈیا پارٹنر سلمان اقبال کا ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722622447508500589
صحافی اور شاعر نے کہا کہ یہ ظلم نہیں ماتم ہے، ہماری علمی بربادی اپنے عروج پر ہے، پاکستان کے بڑے چینلز میں سے ایک چینل نے کسی رکشے والے کا اول بول شعر اقبال ڈے پر علامہ اقبال کے نام کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722633219164504151
صحافی اور یوٹیوبر سلیمان درانی نے پوچھا کہ یہ کونسے والے اقبال کی نظم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722629624625340717
صحافی نادر بلوچ نے کہا کہ میں نے اپنے گھر میں پڑی پوری اقبالیات چھان ماری ہے مگر مجھے یہ اشعار نہیں ملے۔
https://twitter.com/x/status/1722632688920826179
ایک صارف نے"یہ میں نے کب بولا" کی میم شیئر کی اور کہا اس نظم کو سننےکے بعد علامہ اقبال کا ردعمل ایسا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1722628981634236622
ایک صحافی نے اے آروائی نیوز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشعار اقبال کے کس کلام میں ہے، اے آروائی اس معاملے میں رہنمائی کرے۔
https://twitter.com/x/status/1722591948039446541
ایک صارف نے مبشر زیدی کے حامد میر کے سوال کا جواب شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یوم اقبال کی چھٹی سے مزید علامہ اقبال پیدا ہوں گے اور کہا کہ اگر مزید اقبال پیدا ہوں گے تو پھر قوم کو سارا سال یوم اقبال کی چھٹی ملے گی اور ان چھٹیوں کے بعد ملک میں مزید اقبال پیدا ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1722631103700201638
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/allam1h1h35.jpg