یہ وقت ہے تمہارا

monh zorr

Minister (2k+ posts)
کوشش کرو دوبارہ۔۔یہ وقت ہے تمہارا

اگر کسی کاخیال تھا کہ صبح 8 بجے گھر سے نکلیں گے، اور شام کو 5 بجےتمام استحصالی نظام کو لپیٹ کر گھر چلے جائیں گے؟ تو وہ غلطی پر تھا
اور ایسا ہوتا بھی نہیں

استبداد اور ظلم کے جال بہت احتیاط سے پھیلائے جاتے ہیں اور انکے ہر پھندے میں ایسے ایسے کاریگر، اور ایسی ایسی ترغیبات لٹکائی جاتی ہیں،کہ قوموں کا ان سے نکلنا آسان نہیں ہوتا،،ماضی قریب میں آس پاس نظر دوڑا لیجے، ایران سے لیکر لیبیا تک چلے جایئے،اگر ظالموں سے ایسے نجات مل جایا کرتی تو قومیں ان سے نجات کیلئے اپنی نسلوں کو برباد نہ کرتیں

تحریک انصاف انقلابی تنظیم حیثیت سے عوام کے سامنے آئی، مگرالیکشن کمپین کے دوران اپنا رخ،غیرحقیقی دعوے ، اور مخالفین کی کردار کشی میں ضائع کرتی رہی،،زمینی حقائق سے ہٹ کر سونامی کا دعویٰ کئے رکھا،،اسکا اثر کارکنوں پر یہ پڑا کہ انتہائی جفاکشی کے دور میں ، وہ لیڈر کی تسلی پر کہ بس کامیابی سونامی کی شکل میں ہاتھ آنے والی ہے،،کاہل ہوگئے اور ایک ایسے وقت جب انتہائی محنت کی ضرورت تھی عملی اقدامات کے بجائے زبانی کلامی ،بحث مباحثہ میں لگے رہے
،
عوام بھی کھلی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی، اور ایسی کوئی خاص بات نظرنہیں آرہی تھی جسے کسی سونامی کے آنے کی پیش بندی قرار دیا جاسکے،مخالف پارٹی ملک میں سیاسی وارداتوں،الیکشن کی چالاکیوں، اور عوام پر سرمایہ داروں کی جکڑ بندیوں سے بخوبی واقف تھی،وہ ان چیزوں کو قابو کرنے میں لگی رہی، اور الیکشن میکنزم کو کامیابی سے اپنے حق میں جھکانے میں کامیاب ہوگئی




ملک کی دونوں بڑی سیاسی طاقتوں کے درمیان،مفاہمت کا تحریری معاہدہ اور اور غیر تحریری نکات سب کے سامنے تھے،اور عام خیال تھا کہ اس معاہدہ کے تحت پیپلز پارٹی اگلی حکومت، مسلم لیگ ن کو دے کر جائے گی،ایسا ہی ہوا پپلز پارٹی نے نہ صرف یہ کہ الیکشن میں ایک طرح کا واک آور دیا،بلکہ ان حلقون سے جہاں اسکے امیدوار وں کا جیتنا لازمی ہوتا ہے، الیکشن نہ لڑا
،

یہ بات پتہ ہونی چاہئے تھی ،کہ مخالفین کے اصل منصوبے کیا ہیں،اور وہ کس طرح اقتدار کو حاصل کرنے جارہے ہیں۔ان پھیلائی جانے والی افواہوں پر بھی کان دھرنا چاہئے تھا،جنکے تحت مسلم لیگ ن کی جیت لازمی قرار دی جارہی تھی،یہ بات معلوم ہونی چاہیئے تھی کہ لوگ چڑھتے سورج کے پجاری ہوتے ہیں،اور ادھر ہی چل پڑتے ہیں جدھر کی ہوا ہوتی ہے

جب نظام بدلنے جا رہے ہوتے ہیں تو نظام مخالف ہوتا ہے، کوئی فرد واحد نہیں، نظام کا میکانیزم اور اسکے ہاتھ پاؤں سمجھنا اور اس سے بچنا بہت ضروری تھا،،جو نہیں کیا گیا

جو سبق بعد میں پڑھا اسے پہلے پڑھ لینا چاہیئے تھاکہ سفر جن کے ساتھ شروع کیا جائے ، ختم بھی انکے ساتھ کرنا چاہیئے،راستہ میں قافلہ میں شامل ہونے والے کی منزل بھی وہی ہوسکتی ہے،مگر امکان یہ بھی ہے کہ کہیں وہ ڈاکؤں کا ساتھی نہ ہو،نوآمدہ جناب جاوید ہاشمی کو صدر بنا کر پوری تنظیم میں ہر جگہ مداخلت کا اختیا ر دینا، غلط تھا

انقلابی یا معاشرے کے بہبود کیلئے تگ و دو کرنے والی جماعت کی منزل اقتدار نہیں ہونی چاہیئے،اپنے کارکنوں کو اصول کیلئے کام کرنے کی تربیت دینی چاہئے اور سخت ضابطوں کی پابندی کرنا سکھانا چاہیئے،اخلاقی تنظیم اور چھوٹے بڑے کا خیال اور ادب، جماعت کا لازمی جز ہونا چاہیئے،جو نہیں بنایا جا سکا،،

بہرحال جو ہونا تھا ہوگیا،،جو مل گیا سمجھنا چاہیئے تھااتنی ہی محنت کی تھی،
اب اپنے کردار اور عمل سے تحریک انصاف کو دکھانا چاہیئے کہ وہ قوم کے ہمدرد ہیں،اور انکے دکھ درد میں شریک ہیں،لیکن اگر ہم نے خدمت ، اقتدار سے مشروط کی ہوئی ہو،،تو ایسا ہے بہت مشکل کام،،

خانصاحب مخلص انسان نظرآتے ہیں،امید ہے وہ ان باریکیوں کو نظر میں رکھیں گے،اور اپنے ان پرانے وفادار لوگوں کی رآئے کو ان لوگوں پر فوقت دیں گے،جو بعد میں شامل ہوئے


تنظیم پر بہت مشکل وقت آنے والا ہے ،بلکہ سمجھیں آگیا ہے،دھرنے ،،تمام تر محنت کے باوجود،،مخالفین کے باہم یکجا ہونے اور سیاسی چالوں کی وجہ سے وہ اثر نہیں دکھا پارہے ہیں ،جسکی امید تھی،احتجاج طویل ہونے لگیں،اور کوئی نتیجہ نہ نکلے تو کم ہمت لوگوں کے دل ٹوٹنے لگتے ہیں،لیکن یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ہمت والے ثابت قدم رہ کر منزل پالیتے ہیں

نوجوانوں کو غلطیوں سےسبق تو ضرور سیکھنا چاہیئے،، مگردل نہیں ہارنا چاہیے،،کیونکہ وہ جو شاعر نے کہا ہے
،،
گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں،،،وہ طفل کیا گریں گے جو گھٹنے کے بل چلیں،،،

امید ہے آپ لوگ شہسوار ہونگے،،،

منہ زور ،2014-09-28
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)
میرا ہر دن اس امید پر شروع ہوتا ہے کہ یہ اس استحصالی نظام کا آخری دن ہوگا اور پھر سارا دن جتنا ہوسکتا اسکے لئے جدوجہد میں
رات اس بیتابی سے گزرتی ہے کہ اگلا دن کب شروع ہو اور کب دوبارہ ایک تازہ اور اس سے زیادہ جذبے سے اس استحصالی نظام کے خلاف سرگرم ہوں

جو ڈر اور تھک گیا وہ مرگیا
 

Pak1stani

Prime Minister (20k+ posts)

چلو اپنے سی ٹی بی ٹی کی عمدہ عمدہ سچی سچی باتوں سے اپنا دل بہلاؤ


(bigsmile)

[video]https://www.dailymotion.com/video/x23jiqi_pmln-would-do-anything-to-get-this-video-removed-or-blocked_news[/video]



Har roaz jhoot bolnay wala Bonga khan, sach bolnay ke tlaqeen kar raha ha. What a travesty.