Narcissist
Banned
یہ سازش یہ پرو پیگنڈہ۔ لیکن ہر دفعہ ہمارے ساتھ ہی کیوں؟؟؟
جناب یہ صرف ہماری اندھیر نگری میں ہی ممکن ہے کہ لوگ سب کر کرا کے مکر جاتے ہیں۔ اور آخر میں کمال ڈھٹائی سے کہہ دو میرے خلاف سازش کے تانے بانے کھڑے کئے جا رہے تھے۔ واہ بابا واہ۔ ہم آپ کی پاکبازی کو بہت جانتے ہیں۔ یہ آپ ہی تھے جن کی جعلی ڈگری سے پورے ملک میں جعلی ڈگریوں والے پردہ نشین ایک ایک کر کے اپنے مکروہ چہرے ظاہر کر رہے تھے۔ آپ کوئی ناسا کے خلائی جہاز
بنانے والی کمپنی میں کوئی سائنسدان تو ہیں نہیں آپ کے خلاف کوئی عالمی سطح کی سازش کرے گا۔ آپ درجنوں مذہبی پروگراموں میں سے ایک پروگرام کرتے ہیں۔ آئیے ایک معمول دیکھیں ۔
۔ اداکارہ میرا کے خلاف نکاح کی عالمی سازش [ نہیں تو اواتار فلم میں کاسٹ کر لی جاتیں] ، بد قسمتی سے اس گناونی سازش کے بعد پاکستان فلمی دنیا میں ایک بڑے مقام کو حاصل نا کر پایا۔
۔ زید حامد کی اپنے پہلے مرشد یوسف کے ساتھ روابط کی ویڈیو بھی دشمنان اسلام کی ایک اوچھی حرکت تھی ، نہیں تو آج کشمیر کب کا آزاد ہو چکا ہوتا۔ اور فلسطینی مسلمان اسرائیلی یہود کا زید حامد کے ساتھ مل کر سفایا کر چکے ہوتے۔
۔ حامد میر کے خلاف بھی دشمنان پاکستان کے گناونے تانے بانے بننے کی سازش کامیاب ہو گئی۔ نہیں تو کیا؟؟ ابھی ذہن میں کچھ خاص نقظہ بن نہیں پا رہا۔ [خالد خواجہ پر قادیانیوں سے رابطے کا الزام نا لگتا تو شاید اسکی جان بچ جاتی]
۔ وینا ملک کے خلاف ریشہ دیوانیوں کا جال نا الجھتا تو شاید بگ باس جیت جاتی۔ اور اشمت بھی مسلمان ہو چکا ہوتا۔ اور آج ہماری ساڑھے اٹھارہ سالہ [میں وینا کو انیس یا بیس سالہ کہنے کی سازش کا حصہ نہیں بنوں گا] اداکارہ بگ بی یا سلمان خان کے ساتھ دو چار ہٹ فلمیں اور کئی مشہور ایٹم سونگ فلما چکی ہوتی۔ ہائے ظالم سازش کرنے والے خبیث!

۔ کراچی میں نیوی کیمپس پر حملے کی نام نہاد بین القوامی سازش۔ جماعت اسلامی کے دفتر سے خالد شیخ محمد کے پکڑے جانے کی سازش۔ ڈاکٹر عافیہ والی سازش۔ سیالکوٹ میں دو معصوموں کے ڈنڈوں سوٹوں سےپبلک کے ہاتھوں ظالمانہ انداز میں قتل کی سازش [وہ دو معصوم اس سے دس منٹ پہلے خود دو لوگو کا ڈکیٹی کرتے قتل کر چکے تھے۔]
۔ طالبان اور القائدہ کے معصوم عزائم کو گمراہ کن میڈیا کے ذریعے سبوتاژ کرنے کا انتہائی قبیح جرم۔
۔ نجم سیٹھی، نصرت ، نذیر ناجی اور حسن نثار کی عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف ، انقلاب کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی بھرپور لعنتوں بھری سازش۔ نہیں تو پاکستان مریخ پر زندگی کی تلاش میں خلائی شٹل بھیج چکا ہوتا۔ دنیا اسلام کی عالمگیریت کو زمانوں پہلے مان چکی ہوتی۔ وغیرہ وغیرہ۔
۔ پاکستانی کرکٹ کے کھلاڑیوں کے خلاف ہندوستانی سازش۔[بھارت ریشہ دیوانیوں کی آماجگاہ ہے، جہاں سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے خلاف ہر وقت سازشیں کی جاتیں ہیں ، شکر ہے زید حامد اور اوریا مقبول نے ہمیں بتلا دیا نہیں تو آج ہماری آبادی کی اکثریت ہندوستانی سماجی و معاشرتی برتری کو قبول کر چکی ہوتی]
۔عامر لیاقت کے خلاف سازشیں ہی سازشیں۔ اور مزید سازشیں۔ پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری اور اب پھوٹی بیچ چوراہے جناب کے جعلی اخلاق کی ہنڈیا۔ اگر یہ سازش نا ہوتی تو۔۔۔۔
تو پاکستان اسلامی دنیا کی سربراہی کا طرہ بہت پہلے اپنے سر باندھ چکا ہوتا۔ وغیرہ وغیرہ۔ جتنے منہ اتنی باتیں۔
آخر میں اپنی تو ایک درخواست ہے۔
سجن رے جھوٹ مت بولو ۔