
متحدہ عرب امارات حکو مت نے 21 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے بنائی جانے والی فلموں کی سینسر شپ ختم کردی ہے جس کے بعد اب ان فلموں کو بغیر کسی کانٹ چھانٹ کے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے سکریننگ اور سینسر شپ ختم کرتے ہوئے21 پلس ریٹنگ پالیسی متعارف کروائی ہے جس کے تحت اب یو اے ای کے سینما گھروں میں 21 سال سے زائد عمر کے افراد فلموں کا انٹرنیشل ورژن دیکھ سکیں گے جس میں کسی بھی قسم کا کوئی سین سینسر نہیں ہوا ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1472506173924462605
یواے ای میں ثقافت اور یوتھ میڈیا ریگولیٹری آفس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 21 سال کی عمر کی حد پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور سینما گھر فلم بینوں کی عمر کی مکمل تصدیق کے بعد ہی مخصوص فلموں میں داخلے کی اجازت دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی فلموں کو یو اے ای میں نشر کرنے سے قبل اس میں سے نامناسب اور بالغ افراد سے متعلق سینز کو سینسر کردیا جاتا تھا اور فلم ان سینز کے بغیر سینما گھروں میں ریلیز کی جاتی تھی ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11uaeendscesoshp.jpg