
متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کردیا جس پر عملدرآمد منگل یکم مارچ سے ہوگا۔
پیٹرولیم پرائس کمیٹی کے اعلان کے مطابق فروری میں فی لیٹر 2.94 درہم میں فروخت ہونے والا سپر 98 پیٹرول مارچ میں 29 فلس فی لیٹر اضافے کے بعد 3.23 درہم میں دستیاب ہوگا جبکہ سپر 95 پیٹرول کی قیمت 82۔2 درہم فی لیٹر کی قیمت 30 فلس اضافے کے ساتھ اب 3.12 درہم کر دی گئی۔
علاوہ ازیں اے پلس 91 جو فروری میں 2.75 درہم فی لیٹر تھا یکم مارچ سے اس کی قیمت 3.05 درہم ہوگی اس میں بھی 30 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔
ڈیزل کے نرخ میں بھی 31 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 3.19 درہم مقرر کی گئی ہے جبکہ فروری میں ڈیزل 2.88 ڈرہم فی لیٹر دستیاب تھا۔
یاد رہے کہ امارات کی وزارت توانائی و صنعت پٹرول اور ڈیزل کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر طے کرتی ہے، امارات میں گزشتہ ماہ فروری میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کےنرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث بھی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایک طرف تو یواے ای حکومت پٹرول کی قیمتیں بڑھارہی ہے لیکن دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/uaeih11h21131.jpg