
یوکرینی حسینہ پاکستانی سفارتکار سے شادی کی خواہشمند، حکومت سے اپیل، انکار پر کیا کرے گی وہ بھی بتا دیا
صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی پاکستانی سفارتکار کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت کی طرف سے اجازت نہیں دی جا رہی۔
صحافی کے مطابق پاکستانی سفارتکار سے شادی کی خواہش مند یوکرینی خاتون نے 2019، 2020 اور 2021 میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو درخواست دی لیکن اسے شادی کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔
اب اس خاتون نے وزیر اعظم پورٹل کے ذریعے ایک بار پھر پاکستانی سفارتکار سے شادی کی درخواست دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1605562236373565440
زاہد گشکوری کے مطابق اگر وزیر اعظم شہباز شریف اور دفتر خارجہ نے اس لڑکی کو شادی کی اجازت نہ دی تو وہ معاملے کو عدالت میں لے جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pam11h1h12.jpg