
آج پاکستان کے تمام بڑے اخبارات میں یوم تکبیر کے حوالے سے سرکاری اشتہارات شائع ہوا جس پر نوازشریف کی تصویر نمایاں تھی، یادرہے کہ نوازشریف کے پاس اس وقت کوئی حکومتی عہدہ نہیں اور وہ محض ایم این اے ہیں۔
ان اشتہارات میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر غائب تھی جس پر تحریک انصاف اور سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
تحریک انصاف آفیشل نےا س پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی تشہیر کے لیے عوام کے ٹیکس کے پیسے کو مال مفت سمجھ کر اخبارات پر لٹانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ اطلاعا عرض ہے کہ یوں غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی اشتہارات پر خرچ کر کہ آپ کوئی نیک نامی نہیں سمیٹ رہے الٹا بددعائیں ہی ملیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک بات ہے 28 مئی اور "وطن کی رکھوالی " کی تو اسکی حقیقت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زبانی قوم بارہا سن چکی ہے۔ آپ 28 مئی والے نہیں سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے ، پانامہ لیکس والے ، ایون فیلڈز والے اور مشکل آنے پر ملک سے پہلی فرصت میں بھاگنے والے ہیں
https://twitter.com/x/status/1795345137343623298
ورک شاہزیب نے سوال اٹھایا کہ ٹیکس دہندگان کا پیسہ ایسی غیر ضروری چیزوں پر کیوں ضائع کیا جا رہا ہے؟پھر ہم ہر سال آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1795341538853359879
شاہد نے لکھا کہ آج 28 مئی کا خاص ترین دن ہےجب ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وجہ سے ایٹمی قوت بنےجسکا اظہار اخبارات میں کیا گیاچیلنج سب کو یہ ہے کہ اس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر تلاش کریں
https://twitter.com/x/status/1795341566879645838
سبحان کا کہنا تھا کہ لوہار کے بیٹوں نے اپنے تصاویر لگا لئیں جیسے ایٹم بم اسکے لوہار باپ نے بنایا تھا بے شرم لوگ لیکن کہا ہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر
https://twitter.com/x/status/1795328226224656405
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو چھوڑ دیا اگر یہاں بھٹو کی تصویر نہ لگاتے تو بھٹو زندہ ہوجانا تھااس کے نواسے نے حکومت میں نہیں بیٹھنا تھا کیونکہ بھٹو کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کر سکتا
https://twitter.com/x/status/1795322076561322279
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی تصویر ہٹا کے آج اس ٹولے نے ثابت کردیا کہ یہ واقعی, 9مئی والے فسادی ہیں, 9 فروری والے مینڈیٹ چور ہیں فارم 47 والے جعلی حکمران ہیں, اور 28 مئی 1998 کو امریکی صدر بل کلنٹن سے ڈالروں کے عوض ایٹمی دھماکوں سے انکار کرنے والے ہیں,
https://twitter.com/x/status/1795337537919328584
انجینئر نوید کا کہنا تھا کہ 2022 میں جب تحریک انصاف حکومت میں تھی : ”جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےفیصلے میں کہا کہ سرکاری وسائل پر ذاتی تشہیر کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پاکستان کسی کی جاگیر نہیں جہاں عوام حکمرانوں کے سامنے جھک جائیں" کیا عزت مآب قاضی القضاہ کوئی ایکشن لیں گے اس ذاتی تشہیری مہم کے خلاف ؟
https://twitter.com/x/status/1795343553302036602 https://twitter.com/x/status/1795353975249899818
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/yaom1h11i2h1.jpg
Last edited by a moderator: