یواے ای میں پہلی بار غیر مسلم جوڑے کو میرج لائسنس مل گیا

UAEE-marr.jpg


متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں میں پہلی بار کسی غیرمسلم جوڑے کو شادی کا لائسنس جاری کیا گیا ہے، یو اے ای کی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے جوڑے کو نئے قانون کے تحت میرج لائسنس دیا گیا ہے۔

لائسنس جاری کرنے کی وجہ علاقائی حریفوں پر اپنی برتری برقرار رکھنا ہے،متحدہ عرب امارات میں تقریباً ایک کروڑآبادی میں سے 90فیصد آبادی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے،مشرق وسطٰی میں سول میرج عام نہیں ہیں جبکہ تیونس اورایلجیریا میں سول میرج کی اجازت ہے۔


اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ بالغ افراد کے لیے بنائی جانے والی فلموں کو سینسر نہیں کیا جائے گا،19 دسمبر سے سنیماؤں میں فلموں کی نمائش کے لئے ٹوئنٹی ون پلس ایج ریٹنگ متعارف کی گئی، جس کا مطلب ہے اکیس سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ایسی مخصوص فلمیں دیکھ سکیں گے۔

فیصلے کے تحت فلموں کے بین الاقوامی ورژن سینما میں دکھائے جارہے ہیں،جبکہ لوگوں کے داخلے پر عمر کی حد کے معیار کو سختی سے نافذ کیا گیا ہے، 2018 میں یواے ای حکام نے وسیع پیمانے پر تفریحی مواد کے لیے ایج ریٹنگ کو لازم قرار دیا تھا،اس میں کتابیں اور ویڈیو گیمز بھی شامل تھے۔
 

Back
Top