
یاماہا کمپنی نے جنرل سیلز ٹیکس کا سارا بوجھ صارفین پر منتقل کر دیا، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تیار کرنے والی متعدد کمپنیوں کی طرف سے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے: ذرائع
ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور خام مال کی بڑھتی قیمتوں کے بعد یاماہا کمپنی نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے اضافہ کر دیا ہے لیکن حسب روایت کمپنی کی طرف سے اس اضافے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی جبکہ جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں 1 فیصد اضافہ ہونے پر موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں تیار کرنے والی متعدد کمپنیوں کی طرف سے بھی اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
پاک وہیلز ویب سائب کی رپورٹ کے مطابق یاماہا YB125Z (بلیک / ریڈ) کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 308500 ہو گئی ہے جو پہلے 305500 روپےتھی۔ یاماہا YB125Z-DX (بلیک / ریڈ/بلیو) کی قیمت میں 35 سو روپے اضافہ کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 330500 ہو گئی ہے جو پہلے 327000 روپے تھی۔
یاماہا YBR-125 (بلیک / ریڈ/بلیو) کی قیمت میں 35 سو روپے اضافہ کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 339500 روپے ہو گئی ہے جو پہلے 336000 تھی۔ YBR125G (بلیک / ریڈ) کی قیمت میں 35 سوروپے اضافہ کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 353000 ہو گئی ہے جو پہلے 349500 تھی جبکہ حال ہی میں لانچ کی گئی یاماہا YBR125G (ڈارک گرے میٹ) کی قیمت میں 35 سو روپے اضافہ کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 356000 ہو گئی ہے جو پہلے 352500 تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 9ہزار روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 137900 روپے ہو گئی ہے جبکہ ڈریم 70 کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 146500 روپے ہو گئی تھی جبکہ ہنڈا 150 کے سپیشل ایڈیشن کی قیمت میں بھی 35 ہزار روپے اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد یہ موٹرسائیکل 422900 روپے کی ہو گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/yamah-haha.jpg