
دو پہیوں والی سواری بنانے والی معروف کمپنی یاماہا نے رواں سال میں چوتھی بار اپنی بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار قیمتوں میں 8500 روپے تک اضافہ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔
رواں سال میں دیکھا گیا ہے کہ کمپنی نے ہر سہ ماہی کے بعد اپنی پراڈکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس بار بھی YB125Z میں 8000 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 76ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 84ہزار ہو جائے گی۔
YB125Z DX کی قیمت میں 8500 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے جس کی قیمت اب ایک لاکھ 90 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 98 ہزار 500 ہو جائے گی۔ YBR 125 کی قیمت میں بھی 8000 روپے کااضافہ کیا جا رہا ہے اس طرح اس کی قیمت ایک لاکھ96ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 4 ہزار روپے ہو جائے گی۔
YBR 125 G کی قیمت میں 8500 روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ،اس طرح اس کی قیمت بھی اب 2 لاکھ 5ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 13 ہزار 500 ہو جائے گی۔
یاماہا کے مقابلے میں دیکھا جائے تو رواں سال سوزوکی نے صرف 2 بار اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پہلی بار فروری کے مہینے میں اور دوسری بات گزشتہ ماہ اگست میں۔ اس طرح دونوں بار قیمتوں میں اضافے کو دیکھا جائے تو ایک سال میں سوزوکی نے اپنی موٹرسائیکل کی قیمت میں 9ہزار جبکہ یاماہا نے 14ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔
موٹرسائیکل بنانے والی صنعتوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ چونکہ انہیں ٹو وہیلرز بنانے کیلئے سپیئرپارٹس درآمد کرنے پڑتے ہیں اس لیے ڈالر کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔
دوسری طرف عوام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کیلئے ضروری ہو چکا ہے کہ اس طرح آٹو سیکٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے تعین اور قیمتوں میں ٹھہراؤ کیلئے اقدامات کرے وگرنہ یہ موٹرسائیکلیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو جائیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/jvJKvHd/8.jpg
Last edited by a moderator: