یاماہا،ہنڈا،سوزوکی نے2022میں موٹرسائیکل کی فی یونٹ قیمت میں کتنااضافہ کیا؟

1motiorcycleprice.jpg

موٹرسائیکل کو اندرون شہر سفر کیلئے سستی سواری سمجھا جاتا تھا مگر اب یہ بات کچھ صادر معلوم نہیں ہوتی کیونکہ سال 2022 میں موٹرسائیکلوں کی قیمت میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ اب یہ متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر نظر آتی ہے۔

اس سال میں تقریباً ہر دوسرے ماہ ان کمپنیوں نے اپنے یونٹس کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔ 2022 میں اٹلس ہونڈا نے 7بار چھوٹیموٹرسائیکل کی قیمت میں اضافہ کیا، اسی طرح یاماہا نے اسی سال میں 11 بار قیمت بڑھائی جبکہ سوزوکی نے 5 مختلف مواقع پر نرخوں میں اضافہ کیا۔

ہنڈا کی سی ڈی 70 کی قیمت میں 26600 اضافہ ہوا اور یہ 121500 کی ہو گئی۔

سی ڈی 70ڈیم کی قیمت اس سال 28400 روپے بڑھی اور اب 129900 کی ہو چکی ہے۔

پرائیڈر کی قیمت 31400 روپے بڑھنے کے بعد یہ 161900 کی ہو گئی ہے۔

سی جی 125 کی قیمت 33400 روپے بڑھ کر 185900، جبکہ سی جی 125 ایس ای 219500، سی بی 125 ایف 283900 اور سی بی 150 ایف کی قیمت 353900 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح یاماہا کی وائےبی 125زیڈ کی قیمت 103500 بڑھنے کے بعد اس سال 293500 ہو گئی ہے، وائے بی 125زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں ایک لاکھ 9ہزار اضافہ کیا گیا یہ اب 3 لاکھ 14ہزار500 کی ہو گئی ہے۔

وائے بی آر 125 جی کی قیمت میں ایک لاکھ 15ہزار 500 کا اضافہ ہوا اور یہ 3 لاکھ 36ہزار کی ہو گئی ہے۔

سوزوکی جی ڈی110ایس کی قیمت میں اس سال 45000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ اب 2 لاکھ 44 ہزار میں مارکیٹ میں دستیاب ہے، جی ایس 150 کی قیمت 51 ہزار بڑھنے کے بعد 2 لاکھ 66ہزار ہو چکی ہے۔

جبکہ جی آر 150 سوزوکی کی قیمت 70ہزار روپے بڑھی جو کہ اب 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
 

Back
Top