
روسی دارالحکومت ماسکو میں ہیکرز نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی مدد سے پورے شہر کی ٹریفک جام کردی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو میں ہیکرز آن لائن ٹیکسی سروس یانڈیکس کی مدد سے پورےشہر کی ٹریفک جام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ یکم ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب ہیکرز نے آن لائن ٹیکسی سروسز کی ایپلیکیشن ہیک کرکے تمام ٹیکسیوں کو ایک ہی وقت میں ماسکو کی ایک مصروف ترین مرکزی شاہراہ پر طلب کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1565319649683804160
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سینکڑوں کی تعدادمیں ٹیکسیاں شاہراہ پر جمع تھیں جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، "نامعلوم" نامی ہیکرز گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1566130148742660100
آن لائن ٹیکسی سروس کی جانب سے واقعہ سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے سروس کے سرور پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے درجنوں گاڑیوں کو ایک ہی جگہ پہنچنے کا ٹاسک دیدیا، جس کے نتیجے میں ہونے والا ٹریفک جام تقریبا 40 منٹ تک برقرار رہا۔
آن لائن ٹیکسی سروس کے مطابق مستقبل میں ایسے کسی بھی واقعہ سےبچنے کیلئے کمپنی ایپلیکیشن اور سرور کی سیکیورٹی بہتر بناتے ہوئے الگورتھم کو بہتربنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ماسکو بدترین ٹریفک کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا بدترین ملک ہے،یہاں ٹریفک جام ہونا ایک معمول کی بات ہے، تاہم ٹیکسیوں کی وجہ سے ٹریفک جام کا واقعہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14mosscotrafficjam.jpg