ہیپاٹائٹس کا 15 ہزار کا انجکشن

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
ہیپاٹائٹس کا 15 ہزار کا انجکشن عام آدمی کی پہنچ سے باہر


جہانگیر منہاس جمعرات 8 جنوری 2015


316624-Injection-1420666026-513-640x480.JPG

بل گیٹس فاؤنڈیشن کا وفد پولیو اور ہیپاٹائٹس پر تشویش سے آگاہ کرنے رواں ماہ پاکستان آئیگا۔ فوٹو: فائل



اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس کا وائرس عوام کےلئے وبال جان بن گیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد کروڑوں میں پہنچ گئی ہے لیکن وزارت صحت کے پاس ان کاکوئی ڈیٹا موجود نہیں۔ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی میں ہیپاٹائٹس کے وائرس کی موجودگی کے ثبوت ملے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں ہیپاٹائٹس کے علاج کیلیے سرکاری طور پر مریضوں کوکوئی خاطر خواہ سہولت فراہم نہیں کی جارہی جبکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے علاج کیلیے ہفتے میں3 مرتبہ لگایا جانے والا انجکشن انٹر فیرون15 ہزار کے قریب قیمت ہونے کے باعث عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیو اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلیے مالی معاونت کرنیوالی بین الاقوامی تنظیم بل گیٹس فاؤنڈیشن کا وفد رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریگا جس کے دوران وہ وزارت صحت کے اعلیٰ حکام کو پاکستان کے اندر پولیو کے حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانیوالی تشویش سے آگاہ کریگا۔ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر وقاراجمل کرینگے، پولیو کے حوالے سے حکومت جاپان کے علاوہ اس وقت بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے زیاد ہ مالی سپورٹ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ذرائع کے مطابق وفد وزیراعظم نواز شریف سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔



Source
 
Last edited by a moderator:
My brother is suffering from hepatitis C in Pakistan and he is on dialysis as well, can anyone tell me from where he can found these injections pllzz
 

Talha Asif

Councller (250+ posts)
Ropegra week me 1 baar lgta hy wo 6500 Rupee me ata hy capsules or jo 3 baar lagty hain week me wo 350 to 1000 tak aty hain.Govt servents ko free b milty hain jabky Faisalabad me special center bana hy jis me registered logon ko free ya 50% off per b diye jaty hain Injection.
 

Back
Top