
مریم اورنگزیب کے ایک تقریب میں اسد عمر کا ہینڈپمپ کا افتتاح کرنیکا مذاق اڑانے پر اسد عمر کا ردعمل سامنے آگیا
اسد عمر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے مریم اورنگزیب صاحبہ نے آج کسی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حلقہ اسد عمر کا ہوتا تھا اور تحریک انصاف حکومت کے دور میں صرف ایک ہینڈ پمپ کا افتتاح ہوا۔
مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی بی پہلی بات تو آپ جہاں موجود تھیں وہ علی اعوان کا حلقہ ہے لیکن اگر آپ کو شوق ہو رہا ہے سننے کا تحریک انصاف حکومت نے میرے حلقے میں کیا کام کروایا تو یہ سن لیں۔
https://twitter.com/x/status/1687118036686475266
اس حلقے میں کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارگلہ روڈ، ٹینتھ ایونیو ، اور ائ جے پرنسپل روڈ توسیع کے منصوبوں کا آغاز۔ چار نئے کالجوں کا قیام۔ 3 بنیادی صحت مراکز پر کام شروع اور مزید 3 کی منضوری۔ اس حلقے میں اس سے پہلے 50 سال میں صرف ایک بنیادی صحت مرکز تھا۔ جی 11 میں نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد۔ اس کے کروڑوں روپے کی پانی، گلیوں اور سیوریج کے منصوبے۔
اسد عمر نے مریم اورنگزیب کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرتے ہیں عوام سے فیصلہ کرواتے ہیں۔ باقی کسی کے آپ کی پارٹی میں تو بس کی بات نہیں، ایسا کریں نواز شریف سے بولیں وہ اسلام آباد آ کر اگلا الیکشن لڑیں تحریک انصاف کے خلاف۔ پتا چل جائے گا اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں اسلام آباد میں کام کس نے کیا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mayaiahhsa.jpg