
ہم کبھی نہ کبھی پاکستان سے ہاریں گے۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ورلڈ کپ میں بھارت کی ہار کی پیشگوئی کی ویڈیو وائرل
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مہندر سنگھ دھونی کی پانچ سال پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان سے کبھی نہ کبھی ہاریں گے۔
مہندر سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ ہم 11-0 سے پاکستان سے جیتے ہیں ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ہم ہمیشہ جیتتے جائیں۔
دھونی کے مطابق یہ بھی حقیقت ہے کہ ہم پاکستان سے ہاریں گے کبھی نہ کبھی ہاریں گے چاہے آج ہاریں دس سال بعد ہاریں بیس سال بعد ہاریں یا پچاس سال بعد ہاریں۔
https://twitter.com/x/status/1452672862515613699
واضح رہے کہ پاکستان میچ سے قبل بھارتی شائقین اور تجزیہ کار پراعتماد تھے کہ بھارتی ٹیم باآسانی پاکستان کو ہرادے گی، انکے خیال میں پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہراپائی اور اس بار بھی نہیں ہراپائے گی۔
اس پر بھارتیوں نے پاکستانیوں کو ایک کی بجائے دو ٹی وی لینے کا مشورہ دیا، کچھ نے کہا کہ چین کو پاکستان سے ٹی وی کے بڑے آرڈر ملنےو الے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر پر طنز کیا کہ واک اوور لے لیں کیونکہ آپ نے ایک بار پھر ہار جانا ہے اور شرمندگی ہوگی لیکن نتیجہ اسکے الٹ نکلا اور پاکستانی شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دیدی جس نے بھارت سمیت دنیا کو حیرت زدہ کردیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dhoni-prediction213.jpg