
پیپلز پارٹی لیبر بیورو کے صدر چوہدری منظور احمد نے کہا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری کسی صورت نہیں ہونے دیں گے,پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہورہی بلکہ اسے اپنے من پسند لوگوں کو اونے پونے داموں بیچا جارہا ہے۔ سٹیل مل کی طرح پی آئی اے کا تیل بھی بند کیا گیا، کس بزنس ٹائیکون کی بیٹی کو 3 دن کراچی میں رکھ کر بریفینگ دی گئی۔
قوم کو بتایا جائے پی آئی اے کا پہلا خسارہ شاہد خاقان عباسی کے دور میں 12 کروڑ روپے ہوا ,یاد رھے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی ائیرلائن ائیر بلو کو اوپر لانے کیلئے پی آئی اے کو تباہ کیا,پی ائی اے کی بربادی کی ذمہ دار خون لیگ ھے۔ آج نئے جہاز خرید لیں تو خسارے سے نکل سکتے ھیں ۔
اس وقت پی آئی اے کے کل 31 جہازوں کیلئے 700 پائیلٹ بھرتی کررکھے ھیں اور یہ سب نون لیگ کی حکومت میں اپنے لوگوں کو نوازنے کیلئے کیا گیا۔ خسارے سے نکلنا ھے تو ان 700 میں سے 600 پائیلٹ کو فی الفور نوکری سے فارغ کیا جائے جو اس قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے مفت کی روٹیاں توڑ رھے ھیں۔
https://twitter.com/x/status/1722900737074569293
نگراں وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہاہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں، پی آئی اے پر بینکوں کے 430 ارب روپے کے واجبات ہیں، نقصان کی فہرست بہت زیادہ لمبی ہے، کوئی بھی پی آئی اے کو قرض دینے کو تیار نہیں، پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
ایک انٹرویومیں نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں، مارچ میں سینیٹ کا انتخاب ہونا ہے، مارچ سے قبل عام انتخابات ہونا ہیں، ہمیں دیکھنا تھا کہ کون سے ادارے معیشت پر بوجھ ہیں، کل ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہے،
انہوں نے کہا آپریشن سے متعلق اثاثوں کی ویلیوایشن جلد ہوجائے گی، حکومت پی آئی اے کو چلانے کے قابل نہیں،سابق وزیر کے پائلٹس سے متعلق بیان کا بہت نقصان ہوا، نجکاری کے لیے سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کی ضرورت نہیں،
فواد حسن فواد نے کہا ادارے کو ختم کرنے کے بجائے زندہ رکھنا بہتر ہے، موجودہ حالات میں نقصانات کو پورا نہیں کیا جاسکتا۔فواد حسن فواد نے کہا کہ نگراں حکومت کسی ادارے کو نجکاری لسٹ میں نہیں ڈال سکتی،ہمارے کئی ادارے خسارے میں ہیں، فرسٹ ویمن بینک،ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری بھی ہوجائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2پیاکسجسدھف.png