Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
نواں کٹا نہ کھولو ۔۔۔ کیا حکومت عمران خان کی عدالت سے رہائی کے بعد ان کو جیل میں رکھنے کے لیے نیا کیس کرے گی؟؟ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا دلچسپ جواب ۔۔۔!
میں یہ گارنٹی کیسے دے سکتا ہوں کہ عمران خان کی ضمانت کے بعد ان کو دوبارہ گرفتار نہیں کیا جائیگا، عمیر نیازی صاحب آپ کے پروگرام میں بیٹھے ہیں اس کی کیا گارنٹی ہے کہ اس پروگرام کے بعد ان کو کسی نئے کیس میں گرفتار نہیں کیا جائیگا، اگر یہ کوئی نیا کٹا کھولیں گے تو یقینی طور پر گرفتاری ہو گی، اس لیے نیا کٹا نہ کھولیں ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا معنی خیز ردعمل ۔۔!
https://twitter.com/x/status/1912948960173666528
حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی میز پر اسٹیبشلمنٹ کے علاوہ چیف جسٹس کو بٹھانے پر بھی تیار ۔۔۔!
پی ٹی آئی والے ہمیں یہ طعنہ دیتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیار نہیں ہے تو اب میں یہ کہہ دیتا ہوں کہ ہم ان (اسٹیلشمنٹ) کو بھی میز پر بٹھانے کے لیے تیار ہیں کہ جن کے بارے میں پی ٹی آئی کہتی ہے کہ اصل اختیار ان کے پاس ہے اور ہم تو ہاتھ جوڑ کر چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی کہیں گے کہ وہ بھی ان مذاکرات میں فریق بن جائیں، وفاقی وزیر پارلیمانی امور
https://twitter.com/x/status/1912930434822050219